بیجنگ۔ 23 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوبی صوبہ ہنان میں سیاحوں سے بھری ہوئی ایک بس میں شدید آگ لگ جانے سے کم از کم 26 افراد کی موت ہو گئی اور 28دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔چین کے صوبہ ہنان کے شہر چینگڑے میں جمعہ کی شام 7:15 منٹ پر ہائی وے پر ایک بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بس میں اس وقت تقریباً 53 مسافر سوار تھے ۔آگ لگنے کے وقت بس میں دو ڈرائیور اور ایک گائیڈ بھی موجود تھا۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جس میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ انتظامیہ نے بس کے دونوں ڈرائیوروں کو حراست میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔