واشنگٹن : شمسی نظام میں سورج کے اطراف سیارہ زمین کا مدار پوری طرح دائروی نہیں ہے بلکہ یہ کسی قدر چپٹا ہے۔ اِس کامطلب یہ ہے کہ سیارہ زمین اور کسی ستارے کے درمیان فاصلہ سال بھر کے دوران تقریباً 3 فیصدی بدلتا رہتا ہے۔ گزشتہ روز چہارشنبہ کو زمین ، سورج کے اطراف اپنی مداری گردش کے دوران ایسے مقام پر پہونچی جو سورج سے اُس کا قریب ترین مقام ہے۔ سیارہ زمین سورج کے اطراف ہر سال ایک گردش مکمل کرتا ہے۔ سال 2024 ء میں یہ موقع 3 جنوری کو پیش آیا۔ تکنیکی اعتبار سے یہ وہی دن ہے جس روز سورج آسمان پر سب سے زیادہ بڑی جسامت میں نظر آتا ہے۔سال بھر کے دوران اِس میں 3 فیصدی فرق رونما ہوتا ہے۔