سیارہ مریخ کے موسم پر صوتی اور طوفانی اثرات

,

   

نیویارک ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ناسا کے ان سائیٹ لینڈر جس نے مریخ کے ایکویٹر پر گذشتہ سال نومبر میں لینڈنگ کی تھی، نے اس سیارہ کے بارے میں کافی خفیہ معلومات کا انکشاف کیا ہے جس میں سیارہ کی سطح پر آنے والے گرداب اور وقفہ وقفہ سے دھیمی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔ اس تحقیق کی نیچر جیو سائنس میں تفصیلی طور پر اشاعت عمل میں آئی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہیکہ مریخ پر روزانہ دباؤ اور درجہ حرارت میں وقتاً فوقتاً تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں جو زمین کے مقابلہ میں کئی گنا زیادہ ہیں۔ امریکہ کی کارنیل یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے اس نئی تحقیق کے مصنف ڈان بیانفیلڈ نے بتایا کہ مریخ ہمارے لئے ایک بالکل نیا تجربہ ہے جس پر ہم کام کررہے ہیں۔