ضلع نظام آباد ، موضع عمدہ پور کے ہونہار سپوت علی احمد کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج
بودھن : ضلع نظام آباد بودھن کے ایک چھوٹے سے موضع عمدہ پور سے تعلق رکھنے والے 24سالہ نوجوان علی احمد نے پہاڑو ں پر چڑھنے کی خصوصی دلچسپی کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ۔ علی احمد کا کہنا ہے کہ نیوز ایڈیٹر ’’سیاست‘‘ جناب عامر علی خان کی سرپرستی و رہنمائی کے باعث ان کا نام گنیز بک میں درج ہوا ۔ سال 2015ء میں یہاں 2جون کو تلنگانہ میں سرکاری سطح پر یوم تاسیس تلنگانہ کے جشن کا اہتمام کیا گیا تھا تب علی احمد ہمالیہ کی بلند چوٹی مونٹ کانگرہ پر قومی پرچم کے ساتھ اپنی نوتشکیل ریاست تلنگانہ کا پرچم لہرایا تھا اور اپنے ’’مہم جو‘‘ ساتھیوں کے ساتھ یوم تاسیس تلنگانہ کا جشن منایا ۔ اسپورٹس مین علی احمد نے سیاست نیوز بودھن سے بات کرتے ہوئے بیاکہ وہ وہ بچپن سے ہی اونچی پہاڑیوں پر چڑھنے میں دلچسپی رکھتے تھے اور اپنا شوق پورا کرنے گاؤں کے قریبی پہاڑو ں پر چڑھائی کرتے تھے ۔ ان کی اس دلچسپی سے متاثر ان کے اساتذہ نے علی احمد کا نام نہرو یوا کیندر ضلع نظام آباد میں درج کروایا جہاں علی احمد نے تربیت پائی اور اپنے جوہر دکھائے لیکن انہیں صحیح سرپرستی حاصل نہ ہوئی ، مگر وہ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے تھے ۔ اس دوران جناب عامر علی خان ایک تقریب میں شرکت کیلئے بودھن کا دورہ کیا تھا ، علی احمد نے جناب عامر علی خان صاحب سے ملاقات کر کے اپنی جدوجہد و کسم پرسی سے موصوف کو واقف کروایا تھا ۔ علی احمد کے مطابق جناب عامر علی خان کی ان پر توجہ کے باعثسال 2018ء کے دوران بین الاقوامی طور پر پہاڑ وں پر چڑھنیکے مقابلو ں میں حصہ لینے علی احمد نے اسٹریلیا کا دورہ کیا جہاں 222 میٹر خطرناک پہاڑی پر بلا سہارے چڑھائی کرنے پر تمغہ حاصل کیا اور سال 2019ء کے دوران وشاکھاپٹنم واٹر فال پر منعقدہ مقابلوں میں حصہ لے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔ علی احمد نے بتایا کہ عامر علی خان کی سرپرستی و رہنمائی کے باعث ان کا نام ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا جو ایک یتیم بے سہارا نوجوان کیلئے اعزاز ہے ۔