رائل ریجنسی گارڈن میں مقرر ، لڑکے اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے
حیدرآباد :۔ سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام اتوار 14 مارچ ، رائل ریجنسی گارڈن ، روبرو آصف نگر پٹرول پمپ پر صبح 10 تا 4 بجے شام منعقد ہوگا ۔ پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب سعید بن محمد القیعطی اور جناب فیصل بن علی القیعطی پروپرائٹرس ریجنسی گارڈنس شرکت کریں گے ۔ پروگرام میں کاونٹرس لگائے جائیں گے جہاں والینٹرس والدین کی رہبری و رہنمائی کرتے ہوئے لڑکوں اور لڑکیوں کو ان کے بائیو ڈاٹاس کی مدد سے تعاون کریں گے ۔ ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ ، بی ایس سی ، بی کام ، ایم کام ، ایم ایس سی ، ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ، ایم ڈی ، بی فارمیسی ، گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، عقد ثانی معذورین اور تاخیر سے ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے دیگر فنی تعلیم کے اعتبار سے کاونٹرس رہیں گے ۔ والدین اپنے ساتھ فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز ضرور رکھیں تاکہ مشاورت میں آسانی ہوسکے ۔ اولاً والدین کو رجسٹریشن کروانے کے لیے بائیو ڈاٹا اور فوٹوز کے ساتھ والدین سے مشاورت کرنے کے لیے مزید بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز درکار ہوتے ہیں ۔ جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام نے بتایا کہ پروگرام میں کمپیوٹر سیکشن بھی رہے گا ۔ جس میں والدین کو لڑکوں اور لڑکیوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹا بتائیں جائیں گے ۔ اس کے علاوہ انجینئرنگ و پوسٹ گریجویٹ لڑکوں کے بائیو ڈاٹا اور فوٹوز کو ایک بڑے اسکرین کی مدد سے بتایا جائے گا ۔ اور اسی وقت وہ لڑکے اور لڑکیوں کے والدین سے مشاورت بھی پیدا کرسکتے ہیں۔ پروگرام کو شہر حیدرآباد کے علاوہ ملک اور عالمی سطح پر پہنچانے کے لیے راست ٹیلی کاسٹ ، یوٹیوب ، فیس بک اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ کی جائے گی تاکہ بیرونی ممالک میں موجود افراد اور ایسے لوگ جو رشتوں کے خواہاں ہیں وہ دیکھ سکیں گے۔ مزید تفصیلات کے لیے کوآرڈینٹر پروگرام سے فون نمبر 9391160364 ۔ 9848004353 پر ربط کریں ۔۔