سیاست اور فریڈم ریفائنڈآئیل کے کوکری کلاسیس

,

   

خواہشمندخواتین اور لڑکیوں کیلئے آفیسرس میس میں خصوصی پروگرام ‘رجسٹریشن کی سہولت

حیدرآباد۔24فبروری(سیاست نیوز)دسویں سیاست اور فریڈم سن فلاور یفائنڈ ائیل مفت کوکری کلاسس کا افیسر میس ملک پیٹ میں چہارشنبہ27فبروری کو روز صبح دس بجے تا دوپہر دو بجے شاندار پیمانے پرانعقاد عمل میںآرہا ہے ماسٹر شیف پونت مہتا کی نگرانی میںمنعقد ہونے والے اس پکوان مظاہرہ میںہمہ اقسام کے پکوان کا طریقہ کار بتایاجائے گا۔شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میںسیاست اور فریڈم سن فلائور ریفائنڈ ائیل کے زیر اہتمام اس طرح کی پکوان کلاسس کا اہتمام کیاجاتا رہا ہے مذکورہ ایک روزہ مفت کوکری کلاسس میں داخلہ بذریعہ رجسٹریشن رہے گا۔چہارشنبہ کے روز میں منعقدہونے والے اس کوکری کلاسس میںحصہ لینے کے لئے اپنا نام عمر اورپتہ لکھ کر فون نمبر8919493509 واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعہ پر ارسال کریں۔سیاست او رفریڈ م سن فلائور ائیل کی اس کی پہل کا مقصد پکوان کے میدان میںخواتین او رلڑکیوںکو نت نئے پکوان سے واقف کروانا اور انہیں دنیابھر کی کھانے کی ڈشیں تیار کرنے کا قابل بنانا ہے۔ماسٹر شیف پونت مہتا کا ماہر پکوان ہیں ‘جس سے کوکری کلاسس کے دوران پکوان میںذائقہ اور مصالحہ جات کا استعمال کرتے ہوئے کھانے میں لذت پیدا کرنے کے متعلق سوالات بھی پوچھے جاسکتے ہیں ۔حیدرآبادی کھانے‘ ناشتہ‘ لنچ او رڈنر پر مشتمل پکوان کی تیاری اور دسترخوان پر کھانے لاکر رکھنے سے قبل اس کو سجانے کا طریقہ کار بھی ماسٹر شیف پونت مہتا بتائیں گے۔سیاست اور سن فلاو ر فریڈم سن فلائور ائیل کی جانب سے سابق میںمنعقدہ کوکری کلاسس میں اب تک ہزاروں خواتین او رلڑکیوں نے پکوان میں مہارت حاصل کی ۔ اس مرتبہ علاقے ملک پیٹ کی خواتین او رلڑکیوں کے لئے یہ موقع فراہم کیاگیا ہے کہ وہ روز منعقد ہونے والے کوکری کلاسس کا حصہ بن کر پکوان میںمہارت حاصل کریں۔ واضح رہے کہ کوکری کلاسس کے لئے کوئی فیس نہیں لی جارہی ہے جبکہ داخلہ رجسٹریشن کے ذریعہ ہی ملے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے 8919493509 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔