سیاست اور ملت فنڈ سے رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

   

۔ 5 دسمبر کو بنڈلہ گوڑہ میں مقرر ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : شہر میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے سیاست اور ملت فنڈ کی جانب سے رشتوں کے انتخاب کا 109 واں دو بہ دو پروگرام اتوار 5 دسمبر کو صبح 10 تا 4 بجے شام ریگل کنونشن ، سبحان کالونی ، بنڈلہ گوڑہ حلقہ چندرائن گٹہ میں منعقد ہوگا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست و سرپرست اعلیٰ ملت فنڈ صدارت کریں گے ۔ مہمان خصوصی جناب محمد معین الدین پروپرائٹر ریگل کنونشن ہونگے ۔ لڑکے اور لڑکیوں کی قابلیت و تعلیم کے لحاظ سے کاونٹرس رہیںگے جن میں قابل ذکر میڈیسن ، انجینئرنگ ، گریجویشن ، پوسٹ گریجویشن ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ، بی ایس سی ، بی کام ، بی اے ، بی ایس سی ، بی ایڈ اور فنی طور پر جڑے لڑکے ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، حافظ و عالم ، عقد ثانی کے ساتھ معذور لڑکوں اور لڑکیوں ، تاخیر سے شادی کیلئے کاونٹرس اور سابقہ پروگرامس کے بائیو ڈاٹا دستیاب رہیں گے ۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کی کاپیز ساتھ رکھیں اور اس کی مدد سے لڑکوں اور لڑکیوں کا رجسٹریشن بھی کروائیں ۔ رجسٹریشن فیس 250 روپئے ہے ۔ رجسٹریشن کے بعد بھی بات چیت کیلئے بائیو ڈاٹا اور فوٹوز ہونا ضروری ہے ۔ پروگرام میں والدین کی سہولت کیلئے کمپیوٹر سیکشن رکھا گیا ہے ۔ کمپیوٹرس کی مدد سے فوٹوز و بائیو ڈاٹا کا مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔ اس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کاونٹر کی سہولت بھی رکھی گئی ہے ۔ پروگرام کا خصوصی راست ٹیلی کاسٹ سیاست کے فیس بک ، یو ٹیوب پر کیا جائیگا جہاں اقطاع عالم اور ملک کی ریاستوں اور اضلاع میں گھر پر بیٹھے والدین رشتوں کے ضمن میں بات چیت اور مشاہدہ کرسکیں گے ۔ یہ ٹیلی کاسٹ ملک کی تمام ریاستوں کے اضلاع کے علاوہ بیرونی ممالک امریکہ ، کینڈا ، آسٹریلیا ، سعودی عرب ، قطر ، نیوزی لینڈ ، دوبئی ، شارجہ ، و دیگر ممالک میں مقیم حیدرآبادیوں کیلئے پروگرام کے آغاز سے اختتام تک ناظرین تک پہنچے گا ۔ تفصیلات کیلئے جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر دو بہ دو پروگرام سے 9391160364 ۔ 9848004353 پر ربط کریں ۔