l سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام 96 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام ریڈ روز فنکشن ہال، روبرو حج ہاؤز میں منعقد ہوا۔ پروگرام کے آغاز سے ہی والدین اور سرپرستوں کو بڑی تعداد میں دیکھا گیا۔
l جناب زاہد علی خان نے مختلف کاؤنٹر پہنچ کر بنگلور، گلبرگہ سے تعلق رکھنے والے این آر آئیز کے ساتھ مختلف کاؤنٹرس کا دورہ کیا اور دو بہ دو ملاقات پروگرام سے اُنھوں نے واقفیت حاصل کی۔
l جناب افتخار شریف حال مقیم شکاگو، جناب اقبال علی انڈیا بیت المال گلبرگہ، محترمہ صالحہ حال مقیم جدہ سعودی عرب کو مختلف کاؤنٹرس کا مشاہدہ کروایا گیا۔
l جناب زاہد علی خان اور جناب ظہیرالدین علی خان کو بیرون ممالک میں مقیم این آر آئیز اور دیگر ریاستوں کے سماجی و فلاحی تنظیموں سے وابستہ افراد نے یہاں پہنچ کر عنقریب ہونے والے 100 ویں دو بہ دو ملاقات پروگرام کی مبارکباد دی۔
l دو بہ دو پروگرام میں تعلیمی اعتبار سے بہت سارے کاؤنٹرس تھے وہیں عقدثانی، معذورین اور تاخیر سے شادی ہونے والے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے بلا کاؤنٹر رکھا گیا۔
l دو بہ دو ملاقات پروگرام میں لڑکوں کے 120 اور لڑکیوں کے 150 رجسٹریشن والدین نے کروائے۔
l جناب خالد محی الدین کوآرڈی نیٹر پروگرام نے اس پروگرام میں والدین کی رہبری و رہنمائی کی اور انتظامات کی نگرانی کی۔
l سیاست ٹی وی، یو ٹیوب، فیس بُک کے ذریعہ اس دو بہ دو پروگرام کو ملکی اور عالمی سطح تک پہنچانے کے لئے نظم کیا گیا۔
l 4 بجے شام اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔
