سیاست اور ملت فنڈ کا آج دوبہ دو ملاقات پروگرام

   

ریڈ روز فنکشن ہال نامپلی میں مقرر ۔ جناب عامر علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد 31 جنوری ( سیاست نیوز) : سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام شادی کیلئے موزوں و مناسب رشتوں کو ایک چھت تلے لانے 148 واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار یکم فروری کو 10 بجے دن تا 4 بجے شام ریڈ روز فنکشن ہال ، نزد حج ہاوز نامپلی منعقد ہوگا ۔ اس پروگرام کی صدارت جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کریں گے ۔ پروگرام میں والدین کو لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیمی قابلیت اور ہنر کے لحاظ سے رشتہ ڈھونڈنے سہولت متعارف کروائی جائے گی ۔ سیاست اور ملت فنڈ کے ذریعہ یہ دو بہ دو ملاقات پروگرام والدین کو سہولت مہیا کرتا ہے کہ وہ آسانی سے والدین سے بات کرتے ہوئے اپنے لڑکا اور لڑکی کے بائیو ڈاٹا اور فوٹوز کی مدد سے رشتہ کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ سیاست اور ملت فنڈ نے یہ پروگرام کے علاوہ والدین کیلئے روزانہ پیر تا ہفتہ 11 بجے دن تا 4 بجے شام لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس دیکھنے کی سہولت مہیا کی ہے جس کیلئے انہیں اپنے ساتھ شناختی کارڈ رکھنا ہوگا ۔ والدین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جنہوں نے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رجسٹریشن کروائے ہیں اور ان کے لڑکے اور لڑکی کی شادی طئے ہوچکی ہے وہ دفتر ملت فنڈ سے اپنے فوٹوز اور بائیو ڈاٹا نکال سکتے ہیں جس کیلئے انہیں اپنا رجسٹریشن کارڈ بتانا ہوگا ۔ بائیو ڈاٹا اور فوٹوز رجسٹریشن کروانے رجسٹریشن فیس 1000 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ اس پروگرام میں سابق پروگراموں کی طرح گریجویٹس یعنی بی کام ، بی ایس سی ، بی اے پوسٹ گریجویٹس یعنی ایم اے ، ایم بی اے ، ایم ایس سی و ایم بی بی ایس ، بی فارمیسی ، ڈی فارمیسی ، لیاب ٹکنیشن ، میڈیکل ڈپلوما ہولڈرس ، لیاب اسسٹنٹ و ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ اور دوسرے تعلیم یافتہ اور ٹکنیکل لڑکے و لڑکیوں کے رشتے رہیں گے ۔ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے جو کاونٹرس دو بہ دو پروگرام کے دن ترتیب دئیے جائینگے اس پر تجربہ کار سوپروائزرس اور والینٹرس کو متعین کیا جائے گا تاکہ ان کے ذریعہ والدین اور سرپرستوں کی بھر پور مدد و رہنمائی مل سکے ۔ اس پروگرام میں عقد ثانی ، معذورین اور تاخیر سے شادی کا کاونٹر بھی رہے گا ۔ ایسے والدین جو اپنے لڑکا اور لڑکی کے رشتہ آن لائن کروانے کے خواہاں ہیں ان کیلئے پروگرام میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت رکھی گئی ہے ۔ پروگرام کو اندرون تلنگانہ اور ملک کی دیگر ریاستوں اور بیرونی ممالک میں ناظرین کیلئے یوٹیوب ، فیس بک اور سیاست ٹی وی و دیگر ذرائع سے نشر کیا جائیگا ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7207244144 ۔ 7207524803 ۔ 9391160364 ۔ 9848004353 پر ربط کریں ۔