سیاست اور ملت فنڈ کا آج رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

   

میزبان فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں مقرر، جناب عامر علی خان صدارت کریں گے

حیدرآباد ۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے ضمن میں والدین و سرپرستوں کیلئے 144 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 21 ستمبر کو صبح 10 تا 4 بجے شام میزبان فنکشن پلازا چندرائن گٹہ، بنڈلہ گوڑہ میں منعقد ہوگا۔ اس پروگرام میں والدین و سرپرست دو بہ دو ملاقات کرتے ہوئے بات چیت کرسکتے ہیں۔ پروگرام کی صدارت جناب عامر علی خان نیوزایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے جبکہ جناب منور حسین صدر مسجد سیدہ زاہدہ احمد، جناب محمد نصیرالدین پروپرائٹر میزبان فنکشن پلازا شرکت کریں گے۔ جو پہلی مرتبہ اس پروگرام میں شرکت کررہے ہیں انہیں 1000 روپئے رجسٹریشن فیس ادا کرنے پر کارڈ دیا جائے گا۔ اس کارڈ کے ذریعہ پروگرام میں ہی نہیں بلکہ دفتر سیاست (عابڈز) کے احاطہ میں موجود ملت فنڈ دفتر پر لڑکے اور لڑکیوں کے رشتے تلاش کرسکتے ہیں۔ پروگرام میں والدین کی سہولت کیلئے ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ، بی اے بی کام، بی ایس سی، ایم اے ایم کام، بی ایڈ، ٹیکنیکل، حافظ و عالم، انجینئر، ایم بی بی ایس، فارمیسی، ڈپلومہ ہولڈرس کے علاوہ عقدثانی اور تاخیر سے ہونے والے لڑکے اور لڑکیوں کے رشتے رہیں گے۔ والدین سے خواہش کی جاتی ہیکہ وہ اپنے ساتھ رجسٹریشن کیلئے فوٹو اور بائیوڈاٹا کے علاوہ فوٹوز اور بائیوڈاٹاس کی کاپیز ساتھ رکھیں۔ پروگرام میں والدین اور سرپرستوں کیلئے مختلف کاؤنٹرس ہوں گے تاکہ والدین اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے انہیں رشتہ ڈھونڈنے میں آسان ہو جس کیلئے اس موقع پر والینٹرس اور کارکنان کو رکھا گیا ہے۔ والدین کیلئے پروگرام میں کمپیوٹرس کی مدد سے رشتوں کی فراہمی کیلئے کمپیوٹر سیکشن رہے گا۔ اس کے ساتھ ان کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی بھی سہولت رہے گی تاکہ وہ اپنے گھر بیٹھے سیاست آن لائن کے ذریعہ رشتے ڈھونڈ سکے۔ پروگرام کو دونوں شہروں اور تلنگانہ کے اضلاع کے علاوہ ملک کی تمام ریاستوں اور بیرونی ریاستوں اور بیرونی ممالک امریکہ، کینیڈا، افریقہ، آسٹریلیا، سعودی عرب، دوحہ، قطر، دبئی، ابوظہبی کے ساتھ دیگر ممالک میں مقیم حیدرآبادیوں کیلئے پروگرام کے آغاز سے لیکر اس کے اختتام تک نشر کی سہولت رہے گی۔ اس پروگرام میں انجینئرنگ کاؤنٹر رہے گا۔ اس کاؤنٹر پر ایسے لڑکے جو انجینئر ہیں جو ملک اور یہاں کی ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک میں برسرروزگار ہیں جن کی تنخواہیں اچھی خاصی اور فیملی ویزا اور دوسری مراعات کی سہولت ہیں ان لڑکوں کے بائیوڈاٹا اور ان کا تعارف پیش کیا جائے گا۔ اس دو بہ دو پروگرام میں والدین بالمشافہ گفتگو کرسکتے ہیں۔ والدین سرپرست اس پروگرام میں ضرور تشریف لائیں آتے ہوئے احتیاطی طور پر سینیٹائزر اور ماسک لگانا نہ بھولیں۔ جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر پروگرام سے فون نمبرات 9848004353 ، 7207244144، 7207524803 پر ربط کریں۔