رائل ریجنسی گارڈن میں آج مقرر ، جناب عامر علی خاں صدارت کریں گے ، لڑکوں اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے دستیاب
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے کے لیے والدین اور سرپرستوں کا 145 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 26 اکٹوبر کو صبح 10 تا 4 بجے شام رائل ریجنسی آصف نگر روبرو پٹرول پمپ منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کی صدارت جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ پروگرام میں والدین اور سرپرست اپنے لڑکے و لڑکیاں جو تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ان کے رشتے طئے کرلیں گے جس کے لیے انہیں اپنے بائیو ڈاٹا و فوٹو کے ساتھ 1000 روپئے رجسٹریشن فیس ادا کرتے ہوئے رجسٹریشن کروانا ہوگا ۔ جس کی میعاد ایک سال تک رہے گی ۔ اس کارڈ کی مدد سے والدین دفتر روزنامہ سیاست عابڈز کے احاطہ میں موجود ملت فنڈ دفتر پر اپنے لڑکے و لڑکیوں کے لیے رشتے تلاش کرسکتے ہیں ۔ اس پروگرام میں بھی ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ سے لے کر گریجویشن ، پوسٹ گریجویشن ، ٹکنیکل ، حافظ و عالم کے علاوہ عقد ثانی اور تاخیر سے ہونے والے لڑکے و لڑکیوں کے لیے رشتے دستیاب رہیں گے ۔ پروگرام میں رشتوں کے ڈھونڈنے اور والدین سے بات چیت کرنے کے لیے کاونٹرس ترتیب دئیے جارہے ہیں ۔ یہاں پر والدین کو آسانی فراہم کرنے کے لیے والینٹرس کا تعاون حاصل رہے گا ۔ وہیں ان والدین کے لیے کمپیوٹرس کی مدد سے رشتوں کی فراہمی کے لیے کمپیوٹر سیکشن بھی رہے گا۔ اس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کی بھی سہولت درکار رہے گی تاکہ والدین اپنے گھر پر بیٹھ کر سیاست آن لائن کے ذریعہ رشتے دیکھ سکتے ہیں ۔ اس پروگرام کو دونوں شہروں ، ملک کی تمام ریاستوں کے علاوہ تلنگانہ کے اضلاع اور بیرونی ممالک ، امریکہ ، کینڈا ، افریقہ ، آسٹریلیا ، سعودی عرب ، دوحہ ، قطر ، دوبئی ، ابوظہبی کے ساتھ دیگر ممالک میں مقیم حیدرآبادیوں کو رشتوں کے ضمن میں اس پروگرام کے آغاز سے لے کر اس کے اختتام تک نشر کی سہولت رہے گی ۔ وہیں ویب سائٹ اور فونس کے ذریعہ ملک اور دنیا بھر سے معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس پروگرام میں انجینئرنگ کاونٹر پر انجینئرنگ لڑکے و لڑکیوں کے علاوہ ملک ، تلنگانہ ، آندھرا کے علاوہ بیرونی ممالک سعودی عرب ، امریکہ ، لندن میں جنہوں نے بھی اس پروگرام کو دیکھا ہے انہوں نے جناب زاہد علی خاں ، جناب ظہیر الدین علی خاں کے فرزندان اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو مبارکباد دی ہے اور اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔ جہاں تک انجینئرنگ کاونٹر پر لڑکوں کے بائیو ڈاٹاس کے مائیک کے ذریعہ اعلان کیا جاتا ہے اس کاونٹر کے ذریعہ اکثر لڑکے بیرونی ممالک میں روزگار سے اچھے اور بڑی کمپنیوں سے وابستہ ہیں جن کی تنخواہیں بھی اچھی ہیں ۔ والدین اور سرپرست اس پروگرام میں ضرور تشریف لائیں اور احتیاطی طور پر سنیٹائزر اور ماسک ساتھ رکھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے فون نمبرات 7207524803 ۔ 9848004353 ۔ 7207244144 پر ربط کریں ۔۔