سیاست اور ملت فنڈ کا رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

   

اتوار کو ریڈ روز فنکشن ہال نامپلی میں مقرر ، جناب عامر علی خاں ایم ایل سی صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام رشتوں کے لیے دو بہ دو ملاقات پروگرم بروز اتوار 17 اگست کو صبح 10 تا 4 بجے دن ریڈ روز پیالیس روبرو حج ہاوز نامپلی منعقد ہوگا ۔ پروگرام میں میڈیسن ، انجینئرنگ ، گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، عالم ، حافظ و فاضل ، عقد ثانی کے علاوہ ایسے لڑکے و لڑکیاں جن کی شادی میں تاخیر ہوئی ہے کے لیے رشتوں کا نظم کیا گیا ہے اور وہ لڑکے و لڑکیاں بھی اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ پروگرام کی نگرانی جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست و رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ کریں گے ۔ کاونٹرس پر کونسلرس والدین اور سرپرستوں و رشتہ داروں کو رہنمائی و رہبری کی جائے گی ۔ جس کے لیے کونسلرس کو متعین کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر سیکشن رہے گا ایسے والدین جنہوں نے آن لائن رجسٹریشن کروانے کے خواہاں ہیں تاکہ وہ اپنے گھر میں بیٹھ کر رشتے دیکھ سکے ۔ ان کے لیے علحدہ کاونٹر رہے گا ۔ جن والدین نے سیاست میٹری ڈاٹ کام کے ذریعہ اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کے لیے رجسٹریشن کروائے ہیں انہیں ڈاٹاس دیکھنے اور انتخاب رشتہ کرنے کی سہولت درکار رہے گی ۔ اس پروگرام کو شہر حیدرآباد ریاست تلنگانہ اور آندھرا ہی نہیں بلکہ ملک کی تمام ریاستوں کے اضلاع اور بیرونی ممالک یعنی امریکہ ، کینڈا ، سعودی عرب ، دوحہ قطر ، دوبئی ، ابوظہبی کے علاوہ دیگر ممالک میں حیدرآبادیوں کے لیے پروگرام کے آغاز سے اختتام تک سیاست کے فیس بک ، اسکیب ، یوٹیوب پر راست مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ عام دنوں میں دفتر ملت فنڈ احاطہ روزنامہ سیاست میں روزانہ 10 بجے صبح تا 4 بجے شام جنہوں نے رجسٹریشن کروائے ہیں وہ اپنے رجسٹریشن کارڈ کے ذریعہ ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے فون نمبرات 7207244144 ۔ 9391160364 اور 9848004353 پر ربط کریں ۔۔