حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے ضمن میں والدین و سرپرستوں کیلئے 144 واں دو بدو ملاقات پروگرام اتوار 21 ستمبر ، 10 بجے دن تا 4 بجے شام میزبان فنکشن پلازا ، روبرو پولیس اسٹیشن آر ٹی اے آفس چندرائن گٹہ ، بندلہ گوڑہ منعقد ہوگا ۔ صدارت جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کریں گے جبکہ جناب منور حسین صدر مسجد سیدہ زاہدہ احمد ، جناب محمد نصیر الدین پروپرائٹر میزبان فنکشن پلازا شرکت کریں گے ۔ سیاست اور ملت فنڈ نے اس پروگرام کو صرف دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف محلہ جات نہیں بلکہ اضلاع اور بیرونی ریاستوں میں منعقد کروائے جس کیلئے اس پروگرام میں والدین اور سرپرستوں نے شرکت کرکے لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے من پسند رشتے تلاش کیے ۔ جو پہلی مرتبہ اس پروگرام میں شرکت کررہے ہیں انہیں 1000 روپئے رجسٹریشن فیس ادا کرنا ہوگا جس پر انہیں کارڈ دیا جائے گا جس کی میعاد ایک سال رہے گی ۔ اس کارڈ کے ذریعہ صرف دو بدو ملاقات پروگرام میں ہی نہیں بلکہ دفتر سیاست عابڈز کے احاطہ میں ملت فنڈ دفتر پہنچ کر لڑکے اور لڑکیوں کے رشتے تلاش کرسکتے ہیں ۔ والدین کی سہولت کیلئے ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ ، بی اے ، بی کام ، بی ایس سی ، ایم اے ، ایم کام ، بی ایڈ ، ٹکنیکل ، حافظ و عالم ، انجینئر ، ایم بی بی ایس ، فارمیسی ، ڈپلوما ہولڈرس کے علاوہ عقد ثانی اور تاخیر سے شادی کے لڑکے اور لڑکیوں کے رشتہ رہیں گے ۔ والدین سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ رجسٹریشن کیلئے فوٹو اور بائیو ڈاٹا کی کاپیز ساتھ رکھیں ۔ پروگرام میں کمپیوٹرس کی مدد سے رشتوں کی فراہمی کیلئے کمپیوٹر سیکشن رہے گا ۔ آن لائن رجسٹریشن کی بھی سہولت رہے گی تاکہ وہ گھر بیٹھے سیاست آن لائن کے ذریعہ رشتے ڈھونڈ سکے ۔ اس پروگرام کو دونوں شہروں اور اضلاع و ملک کی تمام ریاستوں اور بیرونی ریاستوں اور بیرونی ممالک امریکہ ، کینڈا ، آفریقہ ، آسٹریلیا ، سعودی عرب ، دوحہ ، قطر ، دوبئی ، ابوظہبی کے ساتھ دیگر ممالک میں مقیم حیدرآبادیوں کیلئے آغاز سے اختتام تک نشر کی سہولت رہے گی ۔ والدین اور سرپرست پروگرام میں تشریف لائیں ۔ احتیاطی طور پر سنیٹائیز اور ماسک لگانا نہ بھولیں ۔ جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے فون نمبرات 7207244144 ، 7207524803 ، 9848004353 پر ربط کرتے ہوئے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔