انجینئرنگ ، فارمیسی ، بی ایڈ ، آئی سیٹ امیدواروں کے لیے خصوصی کونسلنگ ، ایک چھت تلے 20 ادارے موجود
حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سیاست ایجوکیشن فیئر کے تیسرے دن شہر کے ماہرین تعلیم ، معزز شخصیات کے معائنہ اور مشاہدہ کرتے ہوئے اس کو ایک با مقصد قرار دیا اور نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اس مقام پر شخصی طور پر تعلیمی اداروں کی اور ان کے کورس سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ پروفیسر محمد معظم نے ادارہ سیاست کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے اس کو سرگرمیوں کا ایک اہم حصہ قرار دیا ۔ ہائی ٹیک پرائیوٹ اسکولس فیڈریشن کے عہدیداران جناب ظفر اللہ فہیم کے زیر سرپرستی سیاست ایجوکیشن فیئر کے ہر تعلیمی ادارہ کے نمائندوں سے شخصی معلومات حاصل کرتے ہوئے اس کو ہر سال جاری رکھنے کی بات کہی ۔ اس فیڈریشن کے عہدیداران بدر بن عبداللہ ، محمد علی رفعت ، میراں محی الدین ، نے سیاست کیرئیر کونسلر ایم اے حمید کی گلپوشی کرتے ہوئے کونسلنگ کے ذریعہ شخصی رہنمائی کا موثر ذریعہ قرار دیا ۔ سیاست ٹی وی کی اینکر مس پرینکا نے اسکولس کرسپانڈنٹ سے ایجوکیشن فیئر کے تاثرات کو فلمبند کیا ۔ آج انجینئرنگ ، فارمیسی کے علاوہ بی ایڈ ، اور ایم بی اے میں داخلے کے لیے کونسلنگ میں شرکت کی ۔ ایم اے حمید نے 5 بجے تک طلباء اور سرپرستوں کو ان کے رینک اور مارکس پر کس کالج اور کورس میں داخلے ملتا ہے شخصی طور پر بتایا ۔ گیتم یونیورسٹی میں 132 کورسز یو جی سے پی جی تک ہیں ۔ جس میں میڈیکل کے بی ایس سی اہم کورس کے داخلے کے لیے انٹر بی پی سی / ایم پی سی طلبہ ایجوکیشن فیئر میں شریک ہو کر استفادہ کرسکتے ہیں ۔ ایک دن کی توسیع کے بعد سیاست ایجوکیشن فیئر کا 29 ستمبر چہارشنبہ آخری دن ہے ۔ 11 بجے تا 5 بجے کے اوقات میں محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر جاری رہے گا ۔ 20 ٹاپ تعلیمی اداروں کے نمائندے موجود رہیں گے ۔ پروفیسر مسعود ، پروفیسر محمد معظم ( انوارالعلوم ) ، احمد بشیر الدین فاروقی ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نے آج ایجوکیشن فیئر میں شخصی معائنہ اور مشاہدہ کرتے ہوئے خوش آئند علامت قرار دیا ۔ انٹر ، ڈگری لڑکے / لڑکیاں معہ سرپرست ایمسیٹ ، نیٹ ، ایڈ سیٹ ، آئی سیٹ کی معلومات کونسلنگ کے لیے اوقات میں شرکت کرسکتی ہیں ۔۔