سیاست ایجوکیشن فیئر 2021

   

مختلف تعلیمی اداروں کی شرکت، تعارف ، کارکردگی اور داخلے

حیدرآباد۔/24 ستمبر، ( ایم اے حمید ) سیاست ایجوکیشن فیر کے سال حال 2021 میں 267 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں جو تعلیمی ادارہ جات اور گروپ حصہ لے رہے ہیں ان میں انجینئرنگ کالجس، مینجمنٹ ، فارمیسی، بی اسکولس کے علاوہ اوورسیز ایجوکیشن کے ساتھ نیٹ میڈیکل انٹرنس، آئی آئی ٹی کا نامور ادارہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی شامل ہیں اور نوجوانوں کو منفرد طرز پر نئے کورسیس جو ایم این سی میں ملازمت کا راست ذریعہ ہے فل اسٹاک اکیڈیمی کے ساتھ گیتم یونیورسٹی اور بی اسکولس شامل ہیں ان کا مختصر تعارف، کارکردگی اور داخلے کی معلومات پیش ہیں:
M.S. Education
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی
انٹرمیڈیٹ کے بعد اہم انٹرنس امتحانات میں ایمسیٹ ریاستی سطح کا انٹرنس اور قومی سطح کے انجینئرنگ انٹرنس آئی آئی (JEE) اور میڈیکل انٹرنس نیٹ NEET کی تیاری کے ساتھ شاندار نتائج کا ریکارڈ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی رکھتی ہے۔ نیٹ کے ذریعہ 1500 سے زائد ڈاکٹرس کو بنایا۔ آئی ٹی ٹی میں قومی سطح پر شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے طلبہ نے مختلف آئی آئی ٹیز میں داخلے حاصل کئے۔ ماہر تعلیم جناب محمد لطیف خان چیرمین ایم ایس گروپ کی نگرانی میں یہ گروپ تعلیمی شعبہ میں ملک گیر سطح پر اپنا منفرد اور نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ملت کے لڑکے؍ لڑکیاں ہر سال میڈیسن میں بڑی تعداد میں اس گروپ سے کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ اسکولس ، جونیر کالجس، ڈگری کالجس کے علاوہ ایم ایس کا کارپوریٹ آفس ملک بھر میں پھیلے ہوئے اداروں کی نگرانی کرتا ہے ۔ NEET کے نئے بیاچس 2022داخلے جاری ہیں۔
Lords
لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی
لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی جو حمایت ساگر روڈ پر اپنے شاندار کیمپس رکھتا ہے۔ CA باشا محی الدین چیرمین اور ان کے ہونہار فرزند سید توصیف احمد وائس چیرمین کی زیر نگرانی ترقی کی طرف گامز ن ہے۔ انجینئرنگ میں بی ای عثمانیہ یونیورسٹی سے ملحقہ ہے اور اس سال 2022 میں خودمختار موقف Autonomous کا درجہ حاصل کرچکا ہے۔ انجینئرنگ چار سالہ ڈگری کورسیس بی ای میں کمپیوٹر سائنسCSE اور آئی ٹی کے ساتھ CSM اور CSA ہیں اور دیگر چار برانچس میں ای سی ای الیکٹرانکس ، میکانیکل، سیول اور الیکٹریکل ہیں۔ ایمسیٹ کے ذریعہ چار سالہ ڈگری کورس یا ای سیٹ کے ذریعہ لیٹرل انٹرسی جی ای سال دوم میں داخلہ ہوتا ہے ۔ پوسٹ گریجویشن سطح پر ایم ایس کے مختلف برانچس ہیں اور کیمپس میں ایم بی اے کالج بھی کام کرتا ہے۔
نواب شاہ عالم خان کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی
نواب شاہ عالم خان کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی قلب شہر ملک پیٹ میں شاندار وسیع و عریض رقبہ پر واقع ہے۔ نواب محبوب عالم خان اور نواب مجاہد عالم خان کی شخصی دلچسپی سے یہ کالج خوب ترقی کرتے ہوئے معیار تعلیم کو بلند کیا ہے ۔ انجینئرنگ کورسیس میں ایس ایس سی کے پالی ٹیکنک کے تین سالہ ڈپلوما کورسیس ہیں۔ انٹر میڈیٹ کے بعد انجینئرنگ ڈگری کے چار سالہ کورسیز میں کمپیوٹر سائینس، انفارمیشن ٹکنالوجی AI ، اور ڈیٹا سائینس کے ساتھ سیول، میکانیکل ، الیکٹریکل ، الیکٹرانکس ہیں اور عثمانیہ یونیورسٹی سے ملحقہ اس کالج میں بی ای کی ڈگری کے ساتھ ، سنٹر ڈگری ایم ای ہے۔ شاندار عمارت ، لائبریری کے ساتھ کھلا میدان اور شاندار آب و ہوا کا ماحول ہے۔ نواب شاہ عالم خان کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں بی ای اور بی ای میں مینجمنٹ کوٹہ کے تحت راست داخلہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
SHADAN GROOP
شاداں گروپ
شاداں کالج آف انجینئرنگ ٹکنالوجی میں انجینئر نگ چار سالہ ڈگری کورسیس بی ٹیک جس کے برانچس کمپیوٹر سائینس، سیول ، میکانیکل، الیکٹریکل، الیکٹرانکس کے ساتھ اس سال نئے کورسیس AI ، آرٹیفیشل انٹلیجنس اور ڈیٹا سائینس کو اجازت ملی ہے۔ انٹریم پی سی کامیاب طلبہ ایمسیٹ اور بغیر ایمسیٹ کے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ جے این ٹی یو سے الحاق کردہ شاداں کالج شہر کا قدیم اور معیاری انجینئرنگ کالج ہے جو ڈاکٹر وزارت رسول خان مرحوم کے قائم کردہ تعلیمی ادارہ جات میں سے ہے اور اپنی شاندار عمارت، وسیع و عریض رقبہ پر پیراں چیرو علاقہ میں واقع ہے۔ انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری کورسیس، ایم ٹیک میں بھی پی جی ای سیٹ کے ذریعہ اور مینجمنٹ کوٹہ کے تحت داخلے حاصل کرسکتے ہیں۔
شاداں ویمن کالج آف انجینئرنگ
شاداں ویمن کالج آف انجینئرنگ خیریت آباد میں واقع ہے۔ یہ انجینئرنگ کالج میناریٹی لڑکیوں کیلئے مختص ہے ۔ ڈاکٹر وزارت رسول خاں مرحوم کے تاریخ ساز کارنامہ میں لڑکیوں کیلئے علحدہ انجینئرنگ کالج کا قیام بھی شامل ہے۔ یہ کالج جے این ٹی یو سے ملحقہ ہے اور بی ٹیک میں کمپیوٹر سائینس، آئی ٹی کے ساتھ دیگر برانچس سیول، میکانیکل، الیکٹریکل، الیکٹرانکس ہیں۔ ایمسیٹ کے ذریعہ کونسلنگ اور انٹریم پی سی سے طلبہ راست مینجمنٹ کوٹہ میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر وی آر کے ویمن کالج آف انجینئرنگ
ڈاکٹر وی آر کے ویمن کالج آف انجینئرنگ عزیز نگر معین آباد میں شاندار بلڈنگ میں واقع ہے ۔ شاداں گروپ کے تحت چلنے والے اس کالج میں لڑکیوں کو مفت انجینئرنگ کی تعلیم، مفت ٹرانسپورٹ کی فراہمی کیلئے انتظامیہ ڈاکٹر وزارت رسول خاں مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یہ پیشکش رکھی ہے اور اس کیلئے بے شمار غریب گھرانوں کی لڑکیوں کو مفت انجینئرنگ کی تعلیم مل رہی ہے۔
گلوبل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی
مدینہ گروپ آف ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن کا معیاری تعلیمی ادارہ جات میں شمار ہوتا ہے۔ ممتاز ماہر تعلیم جناب کے ایم عارف الدین مرحوم کی گرانقدر خدمات تاریخ ساز ہیں۔ انہوں نے معین آباد میں گلوبل انسٹی ٹیوٹ انجینئرنگ ٹکنالوجی کا35 ایکر اراضی پر قیام عمل میں لایا جہاں بی ٹیک سیول، میکانیکل ، الیکٹرانک، الیکٹریکل اور کمپیوٹر سائینس ، آئی ٹی ہیں۔ ماہر اور تجربہ کار فیکلٹی ممبران کی ٹیم جو این بی اے کا سرٹیفکیٹ رکھتے ہیں طلبہ کو انجینئرنگ کی تکمیل کے بعد مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمت فراہم کرتے ہیں۔ جناب کے ایم عارف الدین مرحوم کے ہونہار فرزند کے ایم فصیح الدین کی حرکیاتی شخصیت ان کالجس کے معیار کو بڑھانے شبانہ روز محنت کررہی ہے۔ انجینئرنگ کی تعلیم کے علاوہ فارمیسی اور مینجمنٹ کورسیس بھی ہیں۔
MESCO
میسکو
میسکو شہر کے ڈاکٹرس اور معززین کی ایک سرکردہ تنظیم ہے اس کے تحت تعلیمی ادارہ جات کا گروپ ہے۔ میسکو کے اسکولس حیدرآباد کے مختلف مقامات پر چلتے ہیں۔ جونیر کالجس، ووکیشنل کورسیس کے ساتھ پروفیشنل کالجس کا کیمپس مستعد پورہ علاقہ میں واقع ہے جہاں انٹر کے بعد چار سالہ بی فارمیسی اور چھ سالہ فارما ڈی کورسیس کیلئے میسکو فارمیسی کالج ہے۔ ایم بی اے کیلئے مینجمنٹ کالج ہے جہاں آئی سیٹ کے ذریعہ کونسلنگ اور مینجمنٹ کوٹہ کے تحت داخلے ہیں۔ یہ ادارہ اقلیتی ہے، میسکو گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کا شمار ملک گیر سطح پر نمایاں مقام رکھتا ہے بالخصوص ڈاکٹر فخر الدین محمد مرحوم کی گرانقدر خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
انوارالعلوم کالج آف فارمیسی
انوارالعلوم کالج آف فارمیسی، ملے پلی میں واقع انوارالعلوم کالجس کے احاطہ میں جہاں ڈگری کالج، پی جی کالج ہے، بی فارمیسی اور فارما ڈی کورسیس کیلئے انوارالعلوم کالج آف فارمیسی ہے۔ انٹر میڈیٹ ایم پی سی؍ بی پی سی طلبہ چار سالہ بی فارمیسی اور چھ سالہ فارما ڈی میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ تعلیمی ادارہ جات نواب محبوب عالم خان اور نواب مجاہد عالم خان کی راست اور شخصی نگرانی میں چلتے ہیں۔ قلب شہر میں واقع اس کالج کا شمار حیدرآباد اور ریاست کے نامور اور قدیم تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔
Avanti
ایوانتی گروپ آف کالجس
ایونتی گروپ آف کالجس نان میناریٹی انجینئرنگ کالجس کا ایک نامور گروپ ہے۔ انجینئرنگ ڈگری چار سالہ کورسیس میں سیول، میکانیکل، الیکٹریکل، الیکٹرانکس کے ساتھ کمپیوٹر سائینس ، CSD ، CSM اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی کافی مانگ ہے۔
Full Stack Academy
سافٹ ویئر پروگرامنگ اور کلاؤڈ ٹکنالوجیز
اقلیتی طلباء کیلئے اِسکل ڈیولپمنٹ اسکالر شپس
فل اسٹیک اکیڈیمی جو حیدرآباد کا ایک اہم سافٹ ویر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہے۔ آئی ٹی صنعت طلباء کیلئے کیریئر کی ترقی کے غیر معمولی مواقع پیش کرتی ہے۔ اگرچہ اوسطاً ابتدائی مرحلے میں تنخواہ سالانہ 2.4 لاکھ سے 3.5 لاکھ کے درمیان ہے لیکن تجربہ کے ساتھ تنخواہ میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔ 5 سال کا تجربہ رکھنے والا ایک اوسط درجہ کا آئی ٹی ملازم 18-10 لاکھ کے درمیان کماتا ہے۔ مائیکرو سافٹ اور گوگل جیسی کثیر القومی کمپنیوں ( ملٹی نیشل کمپنیوں ) کے علاوہ نئی ہندوستانی صنعتیں مثلاً میشور، فارم ایزی، زوماٹو، ان موبی وغیرہ 5-3 سالہ تجربہ رکھنے والے سافٹ ویر ڈیولپرس کو45 لاکھ تک تنخواہ دے رہے ہیں۔ اسکالر شپس کے ذریعہ امیدواروں کو سافٹ ویئر پروگرامنگ اور کلاؤڈ ٹیکنالوجیز میں 3 ماہ کی مدت میں جامع تربیت حاصل ہوگی۔ اس کے بعد امیدوار آسانی سے ایک اعلیٰکثیر قومی کمپنی ( ملٹی نیشنل کمپنی ) میں نوکری حاصل کرسکتا ہے۔
اعجاز احمد ڈائرکٹر فل اسٹیک اکیڈیمی نے کہا کہ ہم MERN اسٹیک، مائیکرو سافٹ، Azure ڈیٹا سائینز اورAWS کورسیس پیش کررہے ہیں۔ یہ ایسے شعبے ہیں جن میں ہم نے گذشتہ دو سالوں میں ملازمتوں میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔ حیدرآباد شہر بڑے پیمانے پر ملٹی نیشنل کمپنیوں جیسے مائیکرو سافٹ ، گوگل، ایپل، کوالکم، فیس بک اور بہت سے دیگر کمپنیوں کی موجودگی کے ساتھ ایک بڑا مرکز بنا ہوا ہے۔
محمد ابوبکر، تاجر و تکنیکی مشیر فل اسٹیک اکیڈیمی نے کہا ’’ ہم چاہتے ہیں کہ اقلیتی طلباء سافٹ ویر انڈسٹری میں پروڈکٹ پر مبنی کردار ادا کریں۔ ہمارا اندازہ ہے کہ اندرون 10 سال ہر امیدوار مجموعی طور پر 3 کروڑ سے زیادہ کمائے گا اور یہی رقم جو معاشرہ کے ہر امیدوار کو آئے گی بعد میں مزید ملازمتیں پیدا کرے گی۔
3 ماہ کے تربیتی پروگرام کے لئے جملہ 40 امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا اور اسکالر شپ بھی فراہم کی جائے گی۔
http://fullstackacademy.in/scholarship-details/:
Vishawa وشوانی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ
وشوانی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ، تلنگانہ ریاست کا ایک مایہ ناز بزنس اسکول ہے۔ B اسکول میں مینجمنٹ اسٹڈیز کیلئے اس ادارہ میں جو فیکلٹی ممبرس اور جو نصاب بنایا گیا ہے وہ کسی بھی طالب علم کو اپنا کیریئر بنانے اور اچھے پرینر شپ کیلئے نہایت مفید اور کارآمد ہے۔ انٹر کے بعد بی اسکول یا ڈگری کے بعد پی جی ڈی ایم کورسیس ہیں۔
ICBM
آئی سی بی ایم ایک B اسکول اور بزنس مینجمنٹ کی تعلیم میں منفرد نام ہے۔ بی اسکول کی فہرست میں اس کا نمایاں مقام ہے۔ بزنس اسکول میں عالمی معیار کی تعلیم اور انڈسٹری کی درکار سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو مستقبل کیلئے تیار کیا جاتا ہے۔
GITAM گیٹم یونیورسٹی
گیٹم یونیورسٹی ، تعلیمی شعبہ میں یو جی ، پی جی ، پروفیشنل کورسیس کی فراہمی کیلئے ایک سرکردہ نام ہے۔ اس یونیورسٹی کے اپنے کیمپس مختلف مقامات پر قائم ہیں۔ یونیورسٹی کے قیام کا مقصد بنیادی تعلیم کے ساتھ یونیورسٹی سطح کی تعلیم اور نئے نئے کورسیس کو متعارف کروانا ہے ۔ کسی بھی طالب علم کی حصول تعلیم کی پسند گیتم یونیورسٹی مکمل کرتی ہے۔
NAFگلوبل ایجوکیشنل کنلسٹنٹ
بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے حصول کے خواہاں امیدواروں کی مکمل رہبری کرتے ہوئے انہیں داخلے تک کے تمام اُمور کی انجام دہی میں اپنا نام رکھتا ہے۔ مختلف ممالک کی کئی یونیورسٹیز میں یو جی، پی جی یا پروفیشنل کورسیس یا ڈپلوما کورسیس میں داخلے کے اُمور پورے کئے جاتے ہیں۔ اس طرح اوورسیز ایجوکیشن میں اس کا مقام ہے۔
Infinity ایجوکیشن کنلسٹنٹ
ایسے طلبہ جو بیرونی ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں داخلہ کا طریقہ کار کیا ہے، اہلیت ، شرائط کو پورا کرنے کی ذمہ داریInfinity ایجوکیشن کنسلٹنٹ کی ہے جو ہر سال بے شمار ہندوستانی طلبہ کو مختلف ممالک میں اعلیٰ تعلیم کے داخلے دلاتا ہے۔ اس ادارہ کے تحت کئی یونیورسٹیز میں راست داخلے کی سہولت ہے۔
Aspratech
ایم بی بی ایس چین میں یا یوکرین میں پڑھائی مکمل کرنے کیلئے اس ادارہ کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اس کے نمائندے راست چین اور یوکرین کی یونیورسٹیز میں ایم بی بی ایس میں داخلے دلواتے ہیں اور ہر سال ہندوستان سے بے شمار طلبہ ان کے تحت داخلے حاصل کرسکتے ہیں۔