انجینئرنگ ، فارمیسی ، مینجمنٹ ، میڈیسن اور ایجوکیشن کے ایک چھت تلے ادارے
طلبہ اور سرپرستوں کے لیے داخلے ایک پلیٹ فارم پر
کونسلنگ کے ذریعہ شخصی رہنمائی کی سہولت
حیدرآباد :۔ کسی بھی طالب علم کو اعلیٰ تعلیم کے حصول بالخصوص پروفیشنل کورسز میں داخلے کے لیے ذہنی کشمکش رہتی ہے کہ کونسا کالج ، کونسا کورس بہتر رہے گا ۔ اس کے حل اور مکمل رہنمائی کے لیے ایک چھت تلے مختلف اہم کورسز اور کالجس کے نمائندوں کے ساتھ تین روزہ سیاست ایجوکیشن فیئر کا احاطہ سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں یکم نومبر تا 3 نومبر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس منفرد اور بامقصد ایجوکیشن فیئر میں انجینئرنگ ، فارمیسی ، بزنس مینجمنٹ ، میڈیسن ، ایجوکیشن کے کالجس اور داخلہ کیلئے منتخب نمائندے مکمل رہنمائی کریں گے اور اس سیاست ایجوکیشن فیئر میں موجود رہیں گے ۔ لارڈس کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی اس فیئر کے معاون اسپانسر ہیں جس کے بی ای (انجینئرنگ ) کے کورسز عثمانیہ یونیورسٹی سے ملحقہ ہیں ۔ پی جی انجینئرنگ اور ایم بی اے کالج بھی ہے ۔ ادارہ سیاست جو ایک اخبار ہی نہیں بلکہ ایک تحریک ہے ۔ بالخصوص تعلیمی شعبہ میں کیرئیر کونسلنگ اور گائیڈنس ، ایجوکیشن سمینار ، کونسلنگ مشن سے ہزارہا طلبہ استفادہ کرتے ہوئے داخلہ حاصل کرتے ہیں ۔ اس ایجوکیشن فیئر میں جہاں مختلف پروفیشنل کورسز کو ایک ایسا منفرد پلیٹ فارم بنایا گیا ہے جہاں مختلف کالجس ایک چھت کے نیچے شامل رہیں گے جو کورسز کی تفصیلات کے ساتھ داخلے کی مکمل رہنمائی کریں گے ۔ ایجوکیشن فیئر آپ کے داخلے کے مسائل کا حل ثابت ہوگا ۔ یہ ایسا پلیٹ فارم ہے جو طالب علم ، سرپرست اور انسٹی ٹیوشن کو مساوی استفادہ کے مواقع فراہم کرے گا ۔ نامور کیرئیر کونسلر جو طلبہ کی کونسلنگ کا دیرینہ تجربہ رکھتے ہیں مسٹر ایم اے حمید تین دن سیاست ایجوکیشن فیئر میں طلبہ اور سرپرستوں کی رہنمائی اور شخصی کونسلنگ کے لیے موجود رہیں گے ۔ کوویڈ 19 کے موجودہ حالات میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے ، سنیٹائزر کے استعمال کے ساتھ تمام تر احتیاطی اقدامات کیے جائیں گے اور ماسک لازمی رہے گا ۔ بغیر ماسک کے انٹری نہیں رہے گی ۔ یکم نومبر 2020 کو 11 تا 5 بجے ، 2 نومبر اور 3 نومبر تین دن ایجوکیشن فیئر رہے گی ۔ مزید معلومات اور تفصیلات کیلئے ذیل کے نمبرات 9908025687 ۔ 8919493509 پر رابطہ کریں ۔۔