سیاست ایجوکیشن فیر

   

26 ستمبر تا 28 ستمبر تین روزہ پروگرام ۔ شرکت کے فائدے
3 ۔ منتخب امیدواروں کو اسکالر شپ اور رعایتی فیس :
مختلف پروفیشنل کالجس میں بھاری فیس ، آمد و رفت کے اخراجات اہم مسئلہ رہتا ہے تاہم ایجوکیشن فیر امیدوار کو اسکالر شپ اور رعایتی فیس پر کورسز سے واقف کرواتا ہے ۔ کالجس کی پیشکش سے اپنی استطاعت کے مطابق داخلے اسکالر شپ اور فیس سے استثنیٰ جیسے مواقع سے متعلق نمائندے کالجس واقف کروائیں گے ۔۔
4 ۔ اہلیت ۔ شرائط :
طالب علم کا اپنی تعلیمی قابلیت اور اہلیت کے مطابق متعلقہ کالج اور کورس میں داخلے اہمیت رکھتا ہے تاہم اس کے لیے انتخاب کا بہترین طریقہ کالجس کے نمائندوں سے راست مشاورت کے لیے سیاست ایجوکیشن فیر پلیٹ فارم آپ کے پروفائیل کو مزید استحکام بخشے گا ۔ اور اس کے لیے کوئی اضافہ خرچ نہیں ہوگا ۔۔
5 ۔ نئے کورسز کا احاطہ :
آپ نے کس کالج / کورس میں داخلے کے لیے اپنی پسند کا ذہن بنالیا ہے تو آپ کو آپشن کے ذریعہ انتخاب کا زرین موقع رہے گا ۔ اپنی ضروریات کے لحاظ سے کورس کا انتخاب اور اپنے نشانہ کی تکمیل کو بھی ایک بہترین موقع فراہم کرے گا ۔ بہت سارے طلبہ معلومات نہ ہونے کی وجہ پریشان رہتے ہیں ۔ سیاست ایجوکیشن فیر آپ کے لیے بہترین معلومات فراہم کرنے کا پلیٹ فارم ثابت ہوگا ۔۔
6 ۔ سمینار ۔ ماہرین کے لکچرس :
ایجوکیشن فیر میں جہاں ایک طرف کالجس کے نمائندے اپنے ادارہ کی معلومات اور داخلے کے طریقہ کار سے موجود ہوتے ہیں ۔ طلبہ کی کونسلنگ کا بھی انتظام ہے ۔ وہیں پر مختلف عنوانات پر ماہرین کے لکچرس کے لیے سمینار کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ طلبہ کو موجودہ صورتحال اور دور حاضر کی ضروریات سے واقف کروایا جائے گا ۔
7 ۔ ایجوکیشن فیر رہنمائی کا واحد مرکز
جہاں نہ صرف کالجس بلکہ ان کے نمائندے آپ کے نٹ ورک کی مرکزیت کو فروغ دے گا ۔ ہمارا یہی مشورہ ہے کہ آپ اپنے خیالات کے اظہار سے پس و پیش نہ کریں بلکہ اطلاعات / معلومات حاصل کرنے میں آگے رہے ۔ مذکورہ بالا نکات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کریں بعض اوقات مشکلات در پیش رہتی ہیں ۔ بہر کیف سیاست ایجوکیشن فیر جو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی اور لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ ٹکنالوجی کے باہمی اشتراک سے منعقد شدنی اس ایجوکیشن فیر میں انجینئرنگ ، میڈیسن ، فارمیسی ، مینجمنٹ اور بی ایڈ طلبہ اور ان کے سرپرستوں کے لیے بہترین موقع ثابت ہوگا ۔۔
سیاست ایجوکیشن فیر
26 ستمبر اتوار ، 27 ستمبر پیر ، 28 ستمبر منگل
محبوب حسین جگر ہال روزنامہ سیاست عابڈس ، حیدرآباد
اوقات کار 11 بجے تا 5 بجے