سیاست ایجوکیشن فیر

   

۔ 26 ستمبر تا 28 ستمبر تین روزہ پروگرام، شرکت کے فائدے:ایم اے حمید

روزنامہ سیاست اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی بہ اشتراک لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ’’ایجوکیشن فیر، انجنیئرنگ، میڈیسن، فارمیسی ، مینجمنٹ اینڈ بی ایڈ طلباء و طالبات اور سرپرستوں کیلئے اتوار 26 ستمبر 2021 ء تا 28 ستمبر منگل بمقام محبوب حسین جگرہال واقع احاطہ روزنامہ سیاست ، عابڈس حیدرآباد صبح 11 بجے تا 5 بجے مقرر ہے ۔ سیاست ایجوکیشن فیر میں شرکت کے لا محدود فائدے ہیں۔

1۔ایک چھت تلے مختلف ادارہ جات کے نمائندوں سے بالمشافہ ملاقات
ایجوکیشن فیر میں مختلف تعلیمی ادارہ جات کے نمائندے ایک چھت تلے دستیاب رہیں گے ۔ ایجوکیشن فیر کا مقصد طلبہ کو کالج کے نمائندوں سے راست ملاقات ہے۔ طالب علم اپنے پسند ، استطاعت فیس کورس کا انتخاب کرتے ہوئے برسر موقع داخلے حصال کرسکتا ہے ۔ ایسی سہولت رہے گی ۔

2۔امیدواروں کی مکمل رہنمائی اور شخصی کونسلنگ
بہت سارے امیدوار کم عملی کی وجہ سے کورسس اور کالج کے انتخاب میں غلطی کر بیٹتھے ہیں ، یہی نہیں بلکہ انہیں شہر اور اطراف اور اضلاع میں واقع کالجس اور ان کے کورسس کی پیشکشی کی بھی اطلاع نہیں رہتی اس لئے وہ ایجوکیشن فیر میں شرکت کے ذریعہ رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ماہر کونسلنگ مسٹر ایم اے حمید سے مختلف انٹرنس امتحانات کے ذریعہ داخلے کی معلومات فراہم کریں گے اور شخصی کونسلنگ رہے گی ۔ امیدوار داخلے سے متعلق سوالات شکوک و شبہات کو دور کرسکتے ہیں ۔