حیدرآباد ۔ 12 اکٹوبر (سیاست نیوز) سیاست کوئسچن بنک زبان دوم (سکنڈ لینگویج) تلگو کو امتحانی نقطہ نظر سے جناب احمد بشیر الدین فاروقی ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر ریٹائرڈ کی زیرنگرانی تلگو پنڈت محمد رفیع بوسٹن مشن ہائی اسکول تاڑبن نے بڑی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے۔ اس کی رسم اجرائی منگل 15 اکٹوبر کو 4:30 بجے شام جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں محبوب حسین جگر ہال واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں مقرر ہے۔ مہمان خصوصی مسٹر ریڈی پرکاش ایڈیشنل ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن ریٹائرڈ ہوں گے اور اعزازی مہمان وینو گوپال چاری ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادرپورہ نگران ہوں گے۔ ایم اے حمید نے ایس ایس سی زیرتعلیم طلباء اسکول انتظامیہ سے وقت پر شرکت کی اپیل کی۔