سیاست ایس ایس سی تلگو کوسچن بنک کی عنقریب رسم اجرائی

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کی اطلاع کے بموجب سیاست ایس ایس سی کوسچن بینک ’ زبان دوم تلگو ‘ کا حسب سابق ماہر اساتذہ نے بڑی عرق ریزی سے امتحانی نقطہ نظر سے تیار کیا ہے ۔ شایع ہو کر تیار ہے ۔ اس کی رسم اجرائی جاریہ تعطیلات کے بعد منگل کو متوقع ہے ۔ یہ تلگو کوسچن بینک انگلش میڈیم اور اردو میڈیم کے طلبہ کے لیے مفت تقسیم کیا جائے گا ۔۔

مانو، فاصلاتی طلبہ کی آج پلیسمنٹ ڈرائیو
حیدرآباد۔ 9۔ اکتوبر۔ ( یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے تربیت و تعیناتی سیل اور نظامت فاصلاتی تعلیم کے زیر اشتراک کل 10/ اکتوبر کو صبح 9:30 بجے سی ایس ای بلڈنگ میں فارغ التحصیل اور سالِ آخر کے طلبہ کی خصوصی پلیسمنٹ ڈرائیو کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج سیل، کے بموجب فاصلاتی کورسز کے 120 طلبہ نے رجسٹریشن کروایا ہے ۔ کاروی، ڈیجی کنیکٹ لمیٹڈ اور فرینک فن مینجمنٹ جیسی مشہور کمپنیاں مانو پلیسمنٹ ڈرائیو میں حصہ لے رہی ہیں۔ یونیورسٹی کی ہدایت پر پہلی مرتبہ فاصلاتی طلبہ کیلئے پلیسمنٹ ڈرائیو کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ انٹرویو کے وقت طلبہ اپنا تازہ ترین بائیوڈاٹا اور دو پاسپورٹ سائز فوٹو ساتھ رکھیں۔ تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9985916740 اور 9848171044 پر بھی ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔