سیاست ایس ایس سی کوئسچن بینک انگلش میڈیم کی رسم اجرائی، مفت تقسیم

   

حیدرآباد 7 جنوری (سیاست نیوز) ایس ایس سی انگلش میڈیم کا کوئسچن بینک پانچ مضامین کا امتحانی نقطہ نظر سے ماہرین نے جناب بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کی زیرنگرانی تیار کیا ہے۔ سیاست کوئسچن بینک گزشتہ کئی برسوں سے پابندی کے ساتھ شائع کیا جاکر مفت تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس کی رسم اجرائی کل جمعرات 9 جنوری کو 4.30 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر مقرر ہے۔ مہمان خصوصی جسٹس ای اسماعیل اور کرشمہ گلزار سی اے ہیں جبکہ اعزازی مہمانان پرائیوٹ اسکولس فیڈریشن کے عہدیداران مسرز فضل الرحمن خرم، محمود ساجد، سید حیدر علی، وقار احمد خالد ہوں گے۔ اسکولی طلبہ بونافائیڈ پیش کرتے ہوئے یہ کوئسچن بینک مفت حاصل کرسکتے ہیں۔ ایم اے حمید نے طلبہ، اسکولی ذمہ داران سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ہے۔