سیاست سے اوپر اٹھ کر متحد ہو کر کورونا وائرس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا : وزیر اعظم مودی

,

   

Ferty9 Clinic

وزیراعظم نریندر مودی نے کل کہا کہ ملک میں کورونا جس ہولناک رفتار سے پھیل رہا ہے، وہ باعث تشویش ہے ، لیکن ہر کسی کو سیاست سے اوپر اٹھ کر اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے متحد ہو کر تیزی سے قدم اٹھانے ہوں گے ۔ کیونکہ تھوڑی سی بھی ڈھیل خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ کورونا کی دوسری لہر کے تیز رفتار سے ملک کے زیادہ تر حصوں کو اپنی زد میں لینے کے پیش نظر وزیراعظم نے جمعرات کی شام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ موجودہ صورتحال اور کورونا ٹیکہ کاری کی مہم کا جائزہ لیا۔