سیاست سے بالاتر ہوکر ترقیاتی کام انجام دئے جائیں گے

   

سنگاریڈی میں صدر ضلع ٹی آر ایس چنتا پربھاکر کا عوام کو تیقن ، پیدل دورہ اور مسائل کا جائزہ

سنگا ریڈی :سنگا ریڈی بلدیہ کے مختلف وارڈس میں عوامی مسائل کا جائزہ لینے کیلئے آج چنتا پر بھاکر سابق رکن اسمبلی و صدر ٹی آر ایس ضلع سنگا ریڈی نے بی وجے لکشمی چیرپرسن بلدیہ، لتا ویجندر ریڈی وائس چیئرمین بلدیہ،۔بچی ریڈی چیئرمین سی ڈی سی ، بی روی۔ ویجندر ریڈی۔ وینکٹیشورلو۔ نرسملو۔ رام اپپا۔ پون نائیک ایم اے سمیع اور چندر شیکھر کمشنربلدیہ کے ہمراہ ۔ 29، 30، 31، 10، 9بلدیہ وارڈس کا پیدل دورہ کیا اس موقع پر چنتا پر بھاکر سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ کے سی آر چیف منسٹر کی جانب سے 50 کروڑ روپئے سنگا ریڈی بلدیہ کے 38 وارڈس میں ترقیاتی کام انجام دینے کیلئے ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر فینانس کی نمائندگی پر جی او جاری کیا گیا ہے ۔ہر بلدی وارڈ میں عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے ترقیاتی کام انجام دئے جائیں گے اور زیر التواء کاموں کی بھی تکمیل عمل میں لائی جائے گی بلا لحاظ پارٹی سیاست کو بالاے طاق رکھتے ہوئے شہر سنگاریڈی کے سارے وارڈس میں ترقیاتی کام انجام دئے جائیں گے برقی اور پانی کی سربراہی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ڈرینیج سسٹم کی تعمیر، بچوں کے کھیل کود کے لیے پارک کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کام انجام دیے جا رہے ہیں لتا ویجیندر ریڈی وائس چیئرمین نے کہا کہ کئی ایک ترقیاتی کام ان کے وارڈ میںانجام دیے گئے۔ کے بچی ریڈی چیئرمین سی ڈی سی نے کہا کہ عوامی مسائل کا جائزہ لینے پیدل دورہ کیا جارہا ہے اس کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں ۔کسی قسم کے شک و شبہات کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، نئے ترقیاتی کام انجام دیتے ہوے سنگاریڈی ٹاون کو خوبصورت بنانا مقصد ہے۔