سیاست شاپنگ دھوم2019ء کے تیسرے مِنی ڈراکی قرعہ اندازی تقریب

,

   

12خصوصی اور 63ترغیبی پر کشش انعامات کی قرعہ اندازی عمل میں آئی
a
حیدرآباد ۔ 7؍ جنوری ، ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2019ء کے تیسرے مِنی ڈرا کی تقریب آج شام دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوئی۔مِنی ڈرا کی اس تقریب میں 12انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرپہلے انعام کیلئے جناب ساجد محی الدین صاحب‘ ہیڈ کیشیر روزنامہ سیاست حبیب عیدروس‘ (بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس) سید عثمان علی‘ محمد مرتضی(5اسٹار ایڈس ایجنسی) محمد حفیظ (پرنس میجسٹک) محمد عبدالحمید (رائل سپسنگ ٹی) محمد شبیر(نگینہ شو کمپنی) محمد امتیاز (عرفات ٹورس اینڈ ٹراویلس) محمد نبی( دل بہار مصالحہ) عبد العامر (فیوچرس الیکٹرانکس) سیدحامد (سلک سنٹر) محمد مشتاق( الادھیم ٹراویلس) نے بھی قرعہ نکالا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2019ء کے تیسرے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر، واشنگ مشین، مکسر گرائینڈر‘ ایر کولر‘ کافی میکر، آئیرن ‘فرائی پیان ‘سانڈویچ ٹوسٹر‘ گرل پیان ‘ گیزر اور واٹر پیوریفائر کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس تیسرے منی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق کشش‘ سبحان بیکری‘ بسم اللہ ٹراویلس‘ پی ستیہ نارائن جیمس اینڈ جویلرس ‘ شابیز ‘ جاجو شی اینڈ کڈس‘ انجلی الکٹرانکس و دیگر شورومس کے کسٹمرس سے ہے ۔ اس کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 63ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ تیسرے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر 2پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے اور اسکے علاوہ2019

www.siasat.com/siasatshoppingdhoom
پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔سیاست شاپنگ دھوم کاچوتھامنی ڈرا 16جنوری2020 بروز جمعرات شام 5بجے گولڈن جوبلی ہال‘ احاطہ دفتر روزنامہ سیاست منعقد ہوگا ‘ شرکت کی عام اجازت رہیگی۔