سیاست شاپنگ دھوم2019ء کے دوسرے مِنی ڈراکی تقریب

,

   

Ferty9 Clinic

۔12خصوصی اور 54ترغیبی پر کشش انعامات کی قرعہ اندازی عمل میں آئی
حیدرآباد۔ 26 ۔ڈسمبر( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2019ء کے دوسرے مِنی ڈرا کی تقریب آج شام دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوئی۔مِنی ڈرا کی اس تقریب میں 12انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرپہلے انعام کیلئے جناب مصطفی احمد ‘ چیف اکائونٹنٹ روزنامہ سیاست نے قرعہ نکالا اوردیگر انعامات کیلئے سید شہزان‘ (کشش) سید اکبر‘ (زونی شاپنگ مال) محمد عبدالقادر‘ (بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس)محمد عبد العزیز(رائل لگیج ورلڈ) محمد اکبر علی خاں‘(سبحان بیکری) محمد ساحل خاں‘ (رائل سپسنگ ٹی) محمد مشتاق‘ (الادھیم ٹورس اینڈ ٹراویلس) علی رضا‘ (دل بہار مصالحہ) عبدالقادر‘ (پاکیزہ آنچل) عبداللہ‘ (Y Kٹراویلس)محمد بابر( فیوچرس الیکٹرانکس) نے بھی قرعہ نکالا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2019ء کے دوسرے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر، واشنگ مشین، مکسر گرائینڈر‘ ایر کولر‘ کافی میکر، آئیرن ‘فرائی پیان ‘سانڈویچ ٹوسٹر‘ گرل پیان ‘ گیزر اور واٹر پیوریفائر کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس دوسرے منی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق کشش‘ بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس‘ سورج بھان اینڈ کمپنی جویلری‘ زونی شاپنگ مال‘ پی ستیہ نارائن جمس اینڈ جویلری‘ ملیکہ فرنیچرس‘ لاسا لمسا ٹی کمپنی‘ YK ٹورس اینڈ ٹراویلس و دیگر شورومس کے کسٹمرس سے ہے ۔ اس کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 54ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ دوسرے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر 2پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے اور اسکے علاوہ2019 www.siasat.com/siasatshoppingdhoom پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔سیاست شاپنگ دھوم کاتیسرامنی ڈرا 07جنوری2020 بروز منگل شام 5بجے گولڈن جوبلی ہال‘ احاطہ دفتر روزنامہ سیاست منعقد ہوگا ‘ شرکت کی عام اجازت رہیگی۔