سیاست شاپنگ دھوم2019ء کے چوتھے مِنی ڈراکی قرعہ اندازی تقریب

   

12خصوصی اور _ترغیبی پر کشش انعامات کی قرعہ اندازی عمل میں آئی ‘ ہفتہ کو بمپر ڈراتقریب
حیدرآباد۔ /، ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2019ء کے چوتھے مِنی ڈرا کی تقریب آج شام دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوی۔مِنی ڈرا کی اس تقریب میں 12انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرپہلے انعام کیلئے شیخ محی الدین صاحب‘ آفسیٹ مینیجر روزنامہ سیاست اور محمد مصطفی ‘( میناز ایکسلیسیو)ماسٹر محمد حمید اشرف‘ محمد مشتاق‘ ( الادھیم ٹراویلس) محمد خالد‘ (سید کریشنس)حافظ محمد شرف الدین ‘ (اسٹار شو مال)مرزا سردار بیگ‘ (رائل لگیج)ماسٹر سید ابراہیم قادری‘ (سیدی اینڈ سنس)محمد مسیح علی‘ (پاکیزہ آنچل) انیل کمار ‘ (گوتھیز جیویلری) سید شہزاد‘ (کشش) پردیپ (جاجو ساریز) نے بھی قرعہ نکالا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2019ء کے چوتھے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر، واشنگ مشین، مکسر گرائینڈر‘ ایر کولر‘ کافی میکر، آئیرن ‘فرائی پیان ‘سانڈویچ ٹوسٹر‘ گرل پیان ‘ گیزر اور واٹر پیوریفائر کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس چوتھے منی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق ماوا جیویلرس‘ دیپک فرنشنگ‘ لاسا لمسا ٹی کمپنی‘ نگینہ شوز‘ زونی سنٹر‘ K-3000‘ سبحان بیکری‘ جاجو شی اینڈ کڈس‘ اسٹیٹس‘ زویا سوٹس اینڈ ساریز ‘ کشش‘ و دیگر شورومس کے کسٹمرس سے ہے ۔ اس کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 183ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ چوتھے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر(2) پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔