سیاست شاپنگ دھوم2024ء کا تیسرامِنی ڈرا

   

50سے زائد پُرکشش انعامات کیلئے قرعہ اندازی

حیدرآباد۔/9 جنوری، ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2024ء کا تیسرا مِنی ڈرا آج دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوا۔مِنی ڈرا کی اس تقریب میں 12پرکشش انعامات کے لئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرجناب محمد مجیب اللہ اورجناب محمد ذکی الدین شیڈولنگ ڈپارٹمنٹ نے پہلے اور دوسرے انعام کیلئے قرعہ اندازی کی جناب الفریڈ (کشش)جناب محمد شفیع نگہانی(حیدر ٹیکسٹائلس) جناب محمد مشتاق احمد (الادھیم ٹورس اینڈ ٹراویلس) جناب محمد عامر(سبحان بیکری) جناب محمد مظفر(انٹیریر پارک) جناب صابر شیخ(محمد کیپ مارٹ) جناب محمد بابر(فیوچرس الکٹرانکس) جناب محمد ذکی(ہوٹل چوائس) جناب محمد دیان محمد صابر اور دیگر نے قرعہ اندازی میں حصہ لیا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2024ء کے تیسرے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر،واشنگ مشین ‘LEDکلر ٹیلی ویژن، مائیکرو ویو اوون، ، ویکیوم کلینر، مکسر گرائینڈر، ٹوسٹر ‘ ہیر ڈرائر‘ آئیرن ‘ کٹل ‘ کوک ویر سیٹ اوروڈنر سیٹ کی علی ا لترتیب قرعہ اندازی کی گئی۔ اس تیسرے مِنی ڈراکے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق کیلی ایکسٹنشن‘ جاجو ساریز‘ محمد خاں جیولرس‘ سبحان بیکری‘ پرائڈ اور سیس ایجوکیشن ‘ سے ہے۔ ان کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 37ترغیبی انعامات کے لئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔سیاست شاپنگ دھوم کا چوتھا اور آخری منی ڈرا بتاریخ 18جنوری بروز ہفتہ شام 5بجے دفتر روزنامہ سیاست میں منعقد ہوگا۔ تیسرے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر(7) پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔