61سے زائدپرکشش انعامات کیلئے قرعہ اندازی
حیدرآباد۔/9 جنوری ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2025ء کا چوتھا اور آخری مِنی ڈرا آج دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوا۔مِنی ڈرا کی تقریب میں 12پرکشش انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ محمد مجیب اللہ ‘ جناب محمد ذکی الدین شیڈولنگ ڈپارٹمنٹ سیاست جناب محمد سلطان محی الدین فاروقی ‘ محمد جہانگیر احمد خاں‘ محمد خان جیولرس‘ محمد یوسف اشرف‘ ملیکہ فرنیچرس جناب وسیم نگہانی‘ حیدر ٹیکسٹائیل جناب عبداللہ مجتبی‘ بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس جناب محمد یوسف فریگرینس اوشین‘ جناب فیصل ‘ ٹاپ سلیکشن کمپیوٹرس‘ جناب محمد ذکی ہوٹل چوائس‘ محمد لائق علی ‘ 21stسنچری فرنیچرس‘ محمد خورشید سیاست کے قاری نے بالترتیب قرعہ اندازی میں حصہ لیا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2025ء کے چوتھے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر،واشنگ مشین ‘QLEDکلر ٹیلی ویژن، مائیکرو ویو اوون ، ویکیوم کلینر، مکسر گرائینڈر، ٹوسٹر ‘ ہیر ڈرائر‘ آئیرن ‘ کٹل‘ٹرممر کی علی الترتیب قرعہ اندازی کی گئی۔ اس مِنی ڈراکے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق کشش‘ جاجو ساریز ‘ سبحان بیکری’ 21st سنچری فرنیچرس ‘ایٹیریا‘ المحسن ٹورس اینڈ ٹراویلس‘ سورج بھان جیمس اینڈ جیولرس‘ اقبال جیولرس و دیگر سے ہے۔ ان کے علاوہ ’سیاست‘ سے 49 ترغیبی انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ نعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر 2 پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ سیاست شاپنگ دھوم کا بمپر ڈرا 11جنوری اتوار کوشام 6.30بجے سے للت کلا تھورانم ‘ پبلک گارڈن نامپلی میںکلچرل پروگرام کے ساتھ منعقد کیا جائیگا۔شرکت کی عام اجازت رہیگی۔