سیاست ملت فنڈ کا رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

   

اتوار کو ملکاجگری میں مقرر، لڑکے اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے دستیاب

حیدرآباد ۔ 14 ستمبر (سیاست نیوز) مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے رشتوں کا دو بہ دو ملاقات پروگرام 17 ستمبر کو صبح 10 تا 4 بجے شام سیاست ملت فنڈ اور صالحہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی ملکاجگری کے زیراہتمام دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد ہوگا جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مسٹر کے چندرا ریڈی چیرمین جی ایچ ایم سی ناگارم، جناب محمد عزیزالدین اور جناب محمد امین مالک اسٹار کنونشن ہال شرکت کریں گے۔ سرپرستوں کیلئے تمام تر سہولیات مہیا رہیں گی۔ اس علاقہ میں پہلا پروگرام رکھا گیا ہے جس میں صالحہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کا تعاون حاصل ہے۔ پروگرام کا مقصد یہ کہ والدین ایک دوسرے سے اپنے لڑکا اور لڑکی کے رشتہ کے ضمن میں بالمشافہ بات چیت کرسکتے ہیں۔ پروگرام میں بھی ایس ایس سی و انٹرمیڈیٹ سے لیکر گریجویشن و پوسٹ گریجویشن سے تعلیم حاصل کرکے روزگار سے منسلک ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے یہ ایک چھت تلے بہتر موقع ہے۔ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے کاؤنٹرس رہیں گے۔ عالم، حافظ و فاضل، تکنیکی، عقدثانی اور تاخیر سے ہونے والے لڑکا اور لڑکی کے لئے کاونٹرس رہیں گے۔ والدین اور سرپرست جنہوں نے گذشتہ دو بہ دو ملاقات پروگرام میں رجسٹریشن کروایا ہے وہ اپنے ساتھ کارڈ کے ساتھ لڑکا اور لڑکی کے فوٹوز و بائیو ڈاٹاس کے کاپیز ساتھ رکھیں اور جن والدین کو نیا رجسٹریشن کروانا ہو تو وہ فوٹوز اور بائیو ڈاٹا کے ساتھ 1000 روپئے رجسٹریشن فیس ادا کرنی ہوگی۔ پروگرام میں والدین کو کمپیوٹرس کی مدد سے رشتوں کی فراہمی کا نظم رکھا گیا ہے۔ والدین کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی بھی سہولت رہے گی۔ پروگرام میں آنے سے قبل سینیٹائزر و ماسک لگانا نہ بھولیں۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب سید خالد محی الدین اسد فون نمبرات 7207244144 ، 7207524803 ، 9848004353 پر ربط کریں۔