سیاست ملت فنڈ کی جانب سے خاتون کی تدفین

   

حیدرآباد : نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خاں کو ایک مراسلہ وصول ہوا جس میں 40 سالہ خاتون عائشہ فاطمہ کی تدفین کی درخواست کی گئی ہے۔ اولڈ ایج ہوم سے موصولہ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ مرحومہ دیڑھ سال سے زائد عرصہ سے بیت المعمرین میں تھی اور طبیعت کی خرابی کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔ اولڈ ایج ہوم کے مراسلہ پر ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر عائشہ فاطمہ کی نعش حاصل کی گئی اور قبرستان تھرتھرے شاہ میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ سکندرآباد کی رہنے والی خاتون نے کہا کہ انسان صرف اور صرف موت سے اپنے گناہوں کی وجہ سے ڈرتا ہے ورنہ موت تو ایک بہترین نعمت ہے جو ا پنے پروردگار سے ملنے کا واحد ذریعہ ہے ۔ سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ ورثاء جہاں بھی ہو اللہ پاک ان کو صبر عطا فرمائیاور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے۔