سیاست ملت فنڈ کی جانب سے لاوراث نعشوں کی تدفین 

,

   

حیدرآباد: جناب عامرعلی خان نیوز ایڈیٹر کو بیگم پیٹ پولیس اسٹیشن اور دیگر پولیس اسٹیشنس کی جانب سے ایک مراسلہ موصول ہوا ۔ جس میں ان سے خواہش کی گئی ہے کہ لاوارث مسلم نعشوں کی تدفین کا انتظام کریں ۔

جناب عامر علی خان نے ان کی اس خواہش کو پورا کرنے کے انتظامات کی اپنے ماتحتین کو ہدایت دیدی ہے ۔ ان مسلم نعشوں کی نماز جنازہ مولانا سید زاہد شاہ قادری نے ادا کی جبکہ غسل کے نگرانی ڈاکٹر تقی الدین نے کی ۔بعد ازاں تھرتھرے مسلم شاہ قبرستان سکندرآباد میں ان نعشوں کی تدفین عمل لائی گئی ۔