سیاست ملت فنڈ کی طرف سے مسلم نعش کی تدفین

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 23 جون ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو دو ماہ قبل میڑچل پولیس کا مراسلہ وصول ہواتھاجس میں 35 سالہ مسلم نوجوان کو قتل کرنے کے بعد جلا بھی دیا گیا اور ان کی نعش جھاڑیوں میں چھپادی گئی تاکہ شناخت نہ ہوسکے ۔ پولیس میڑچل کو یہ نعش دستیاب ہوئی اور مختلف ٹی وی چینلس اور اخبارات میں ان کی نعش کی شناخت اور پتہ بتانے والے کو انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا ‘ وہ ماہ بعد پولیس میڑچل کے ذریعہ ورثاء ادارے سیاست پہنچنے پر اس بات کی اطلاع دی کی کہ ان کی نعش تدفین ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی ہدایت پر کر دی گئی ۔ ورثاء تھرتھرے شاہ قبرستان پہنچے اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے سید عبدالمنان ‘ محمد عبدالجلیل ‘ سمیع اللہ کا شکریہ ادا کیا ۔ محترمہ بشریٰ تبسم نے ملت فنڈس میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعا کی اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ورثاء کے لئے بھی دعا کہ اللہ پاک ان کو صبر عطا فرمائے ۔ بعدازاں مرحوم کی شناخت محمدیوسف ولد محمد اقبال عمر 34 سال ساکن مولا علی کی حیثیت سے ہوئی ۔