سیاست میں حملوں کیلئے کوئی جگہ نہیں:جیون ریڈی

   

حیدرآباد31اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کانگریس کے رکن کونسل جیون ریڈی نے کہا ہے کہ سیاست میں حملوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔انہوں نے ضلع جگتیال میں کانگریس پارٹی کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ صرف وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی کوششوں سے نہیں بلکہ عوام کی اجتماعی مساعی کے نتیجہ میں آج تلنگانہ باقی ہے ۔انہوں نے تلنگانہ تحریک کے دوران بے روزگاروں، ملازمین اور طلبہ کے اہم رول کی بھی ستائش کی اور دعوی کیا کہ کے چندرشیکھرراؤ اس تحریک کا صرف حصہ تھے ۔

انہوں نے میدک کے رکن پارلیمنٹ کوتہ پربھاکرریڈی پر گذشتہ روز کئے گئے حملہ کے سلسلہ میں پولیس پر زوردیا کہ وہ رکن پارلیمنٹ پر حملہ کی وجہ بننے والے حالات کی جانچ کرے ۔