رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی کے ریمارک پر کانگریس قائد روہت کا اظہار خیال
میدک۔ 20 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس کے امیدوار حلقہ اسمبلی میدک ڈاکٹر ماتنم پلی روہت نے سٹنگ رکن اسمبلی امیدوار بی آر ایس ایم پدما دیویندر ریڈی کے ریمارکس ’’روہت کو کوئی سیاسی تجربہ نہیں ہے‘‘ اس کا جواب دیتے ہوئے روہت نے کہا کہ سیاست میں سب سے پہلے قائدانہ صلاحیت کے ساتھ عوام کی خدمات کرنے کے جذبہ کی ضرورت ہے۔ اپنے حلقہ کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے لیکن اس کے برعکس پدما ریڈی نے اپنے دو میعادوں کو محض وقت گذاری کے لئے کچھ نہیں ک یا۔ ڈاکٹر روہت میدک ٹاؤن میں کانگریس کے انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اب کی بار کانگریس اقتدار پر آئے گی۔ عوام کو صرف الیکشن کا انتظار ہے۔ قبل ازیں روہت نے حلقہ اسمبلی میدک کے منڈل پاپنا پیٹ کے دیہاتوں پوڈچن پلی اور گندھار پلی میں اپنے ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر ہریش راؤ میدک ٹاؤن سے کئی ایک سرکاری دفاتر سدی پیٹ کو منتقل کرلئے لیکن رکن اسمبلی پدما ریڈی خاموش رہے۔ یہاں تک کہ میدک کے نواح میں واقع وائلڈ لائف سینکچیوری سے ہرن اور دیگر جانوروں کو ٹرک بھر کے سدی پیٹ منتقل کرلئے۔ اس تقریب کو ضلع کسان سیل کے صدر پربھاکر ریڈی نے بھی مخاطب کیا۔ ان پروگرامس میں جیون ریڈی، وینکٹیشور ریڈی، سریکانت ریڈی، غلام رسول، محمد صوفی، ورون ریڈی، گوند، بھرت گوڑ، سریکانت ایا، محمد کلیم، درگا پرساد ٹیٹو، محمد نصیر، مدھو سدھن ریڈی، سریندر گوڑ، محمد سلیم بمبئی عارف، بمبئی طاہر، مبین بن عبداللہ، عمیر افضل، مرزا احمد علی بیگ، امیر بیگ، جی انجنیلو، ڈاکٹر پون، بوجا پون، جیون راؤ ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔ پوڈچن پلی کے انتخابی جلسہ اور میدک میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر قریب 300 افراد بی آر ایس سے کانگریس میں شامل ہوگئے۔