سیاست و ملت فنڈ رشتوں کا آج دو بہ دو پروگرام

   

کشش گارڈن میں مقرر ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سیاست ملت فنڈ کا 102 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام بروز اتوار 26 جنوری صبح 10 تا 4 بجے شام کشش گارڈن نزد پریوار ٹاون شپ ڈی آر ڈی ایل مین روڈ ، چندرائن گٹہ منعقد ہوگا ۔ پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ پروگرام میں والدین وقت مقررہ پر پہنچ جائیں ۔ بعض والدین دیر سے بھی آتے ہیں اور ان کے بائیو ڈاٹا فوٹو اور اس کی کاپیز بھی نہیں رہتی ۔ اس لیے انہیں مایوس لوٹ جانا پڑتا ہے ۔ اس لیے بائیو ڈاٹا کے فوٹوز کاپیز اور لڑکے و لڑکی کے دو سے زائد فوٹوز ضرور اپنے ساتھ رکھیں ۔ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے پروگرام میں کاونٹرس رہیں گے جہاں والدین والینٹر سے اپنے بائیو ڈاٹا کی روشنی میں رشتہ کے ضمن میں بات چیت کرسکتے ہیں ۔ پروگرام میں والدین کے لیے کمپیوٹر کی مدد سے لڑکوں اور لڑکیوں کے انتخاب اور آن لائن مٹیری ڈاٹ کام کے ذریعہ انتخاب کی سہولت مہیا کی جارہی ہے ۔ شادی خانہ کے باب الداخلہ پر والدین کو دعاؤں کا ورقیہ بھی دیا جائے گا ۔ اس لیے وہ اپنی دعاؤں میں اپنے لڑکا اور لڑکی کے رشتے کے لیے زیادہ سے زیادہ خدا کے حضور دعائیں کریں ۔ اس سہولت کو والدین ضائع نہ کریں وہ ضرور تشریف لائیں ۔ اس پروگرام کو خصوصی طور پر راست ٹیلی کاسٹ کی سہولت سیاست کے فیس بک ، ٹی وی ، اسکیپ ، یو ٹیوب اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ حاصل رہے گی اور اس سہولت سے شہر و اضلاع ہی نہیں بلکہ ملک اور ریاستوں اور بیرونی ممالک میں مقیم یعنی امریکہ ، کینڈا ، آسٹریلیا ، سعودی عرب ، قطر ، دوبئی اور دوسرے ملکوں میں مقیم حیدرآبادیوں کے لیے یہ سہولت مہیا کی جارہی ہے ۔ مزید تفصیلات جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے 9391160364 پر ربط کریں ۔۔