سیاست و ملت فنڈ سے رشتوں کا دو بہ دو پروگرام، چندرائن گٹہ میں آج مقرر

   

حیدرآباد : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے اور والدین کو آسانیاں فراہم کرنے کیلئے سیاست و ملت فنڈ کے زیراہتمام دوبہ دو ملاقات پروگرام پر اتوار 31 جنوری کو صبح 10 تا 4 بجے شام کشش گارڈن، ڈی آر ڈی ایل روڈ چندرائن گٹہ منعقد ہوگا۔ یہ پروگرام دن بھر جاری رہے گا، مگر اس میں شرکت کرنے والوں کیلئے لازمی ہیکہ وہ ماسک ضرور لگائیں اور سینیٹائزر بھی ساتھ رکھیں۔ والدین جو اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتہ کے سلسلہ میں فکرمند ہیں وہ شرکت کرتے ہوئے اپنے من پسند رشتوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہاں والینٹرس آپ کی مکمل طور پر مدد اور رہنمائی کریں گے۔ تعلیم یافتہ سے غیرتعلیم یافتہ، معذور لڑکے اور لڑکیوں کے رشتوں کیلئے مختلف زمرہ جات کے کاؤنٹرس رہیں گے جس میں ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ، بی ایس سی، بی کام، بی اے، بی ایڈ، ایم ایس سی، ایم اے، ایم ایڈ، انجینئرنگ اور تاخیر سے ہونے والے لڑکے اور لڑکیوں کے رشتے موجود رہیں گے۔ اس کے علاوہ لڑکے اور لڑکیوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس والدین کمپیوٹر کی مدد سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں آن لائن رجسٹریشن کی بھی سہولت ہے تاکہ اس رجسٹریشن کے ذریعہ وہ کمپیوٹر پر رشتوں کا انتخاب کریں۔ اس پروگرام کو شہر، ملک اور عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا جسے سیاست کے فیس بک، اسکیپ، یوٹیوب، سیاست ٹی وی پر دیکھا جاسکتا ہے۔ والدین کو چاہئے کہ وہ رجسٹریشن کے لئے اپنے ساتھ فوٹوز اور بائیو ڈاٹا کے ساتھ مزید فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز ضرور ساتھ رکھیں تاکہ مشاورت کرنے میں آسانی ہوسکے۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر پروگرام سے فون نمبر 9391160364 پر ربط کریں۔