سیاست و ملت فنڈ سے رشتوں کیلئے دوبدو ملاقات پروگرام

   

اتوار 22 جون کو رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میںانعقاد۔ جناب عامر علی خان صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام رشتوں کیلئے دو بدو ملاقات پروگرام اتوار 22 جون 10 بجے دن رائل ریجنسی روبرو پٹرول پمپ آصف نگر ، مہدی پٹنم منعقد ہوگا ۔ پروگرام کی صدارت جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست و رکن قانون ساز کونسل کریں گے ۔ والدین سے خواہش ہے کہ وہ بائیو ڈاٹاس کی ایک کاپی نہیں بلکہ کئی کاپیز رکھیں اور اسی طرح زیادہ سے زیادہ فوٹوز بھی رکھیں تاکہ رشتہ کے ضمن میں انتخاب کیلئے جو مشاورت ہورہی ہے فوٹوز اور بائیو ڈاٹا مددگار و معاون ہو ۔ اپنا بائیو ڈاٹا رجسٹریشن کروانے رجسٹریشن فیس 1000 روپئے رکھی گئی ہے جس کی میعاد ایک سال رہے گی ۔ رجسٹریشن کے ساتھ والدین کو کارڈ دیا جائے وہ اس کارڈ کے ذریعہ شہر کے دوسرے مقامات پر ہونے والے دو بدو ملاقات پروگرام میں شرکت کریں گے اور اس کارڈ کی مدد سے اندرون دفتر سیاست عابڈز پر بھی 11 بجے دن تا 4 بجے شام رشتوں کے انتخاب کیلئے جو والدین وہاں اس وقت رہتے ہوں ان سے بات چیت کرسکتے ہیں ۔ اس پروگرام میں بھی سابق کی طرح گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ کے علاوہ ایم بی بی ایس ، ایم ڈی ، بی فارمیسی ، ڈی فارمیسی ، ٹیکنیشن ، میڈیکل ڈپلوما ہولڈرس ، لیاب اسسٹنٹس کے علاوہ ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ اور دوسرے تعلیم یافتہ لڑکے و لڑکیوں کے رشتے رہیں گے ۔ اس لیے تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے کاونٹرس ترتیب دئیے جائیں گے جن پر ماہر و تجربہ کار والینٹرس کو متعین کیا جاتا ہے ۔ عقد ثانی ، معذورین اور تاخیر سے شادی کرنے والوں کیلئے علحدہ کاونٹرس اور آن لائن رجسٹریشن کیلئے کاونٹر رہے گا ۔ جنہوں نے اب تک پروگراموں میں آن لائن رجسٹریشن کروائے ہیں وہ کمپیوٹر کی مدد سے رشتوں کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ اس دو بدو پروگرام کو نشر کرنے اندرون ریاست ملک کی ریاستوں و بیرون ممالک کو یوٹیوب ، فیس بک ، سیاست ٹی وی و دیگر ذرائع سے نشر کیا جارہا ہے ۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ ماسک رکھیں ۔ مزید تفصیلات جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے فون نمبرات 7207524803 ۔ 9391160364 ۔ 9848004353 ۔ 7207244144 پر ربط کریں ۔۔