سیاست و ملت فنڈ کا رشتوں کا دو بہ دو پروگرام،26 جنوری کو مقرر

   

جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
لڑکے اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے دستیاب

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : مسلم معاشرہ میں شادیوں کو آسان بنانے اور موزوں رشتوں کے انتخاب میں والدین کو جو دیری پیدا ہورہی ہے اس میں آسانی پیدا کرنے کے لیے عرصہ دراز سے سیاست اور ملت فنڈ کا یہ دو بہ دو ملاقات پروگرام اب 102 ویں منزل میں داخل ہوچکا ہے ۔ جس کے لیے حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے مسلم گنجان آبادی والے علاقہ میں والدین اور سرپرستوں کے لیے یہ پروگرام کا رکھنا ناگزیر ہوچکا ہے ۔ اتوار26 جنوری کو صبح 10 تا 4 بجے شام کشش گارڈن نزد پریوار ٹاون شپ ، ڈی آر ڈی ایل مین روڈ ، چندرائن گٹہ میں منعقد ہوگا ۔ پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ملت فنڈ کریں گے ۔ پروگرام میں تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے کاونٹرس والدین کی سہولت کے لیے رکھے جائیں گے ۔ جس میں ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ ، بی اے ، بی کام ، بی ایس سی (گریجویشن ) ، ایم اے ، ایم کام ، بی سی اے ، ایم سی اے ( پوسٹ گریجویشن ) ، ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ، فزیوتھراپی کے علاوہ عقد ثانی اور تاخیر سے ہونے والے شادیوں ، معذور لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے بھی کاونٹرس رہیں گے ۔ پروگرام میں ان کے لیے کمپیوٹر کی مدد سے بھی لڑکوں اور لڑکیوں کے انتخاب اور آن لائن میٹری ڈاٹ کام کے ذریعہ انتخاب کی سہولت مہیا کی جارہی ہے ۔ ایسے والدین جنہوں نے گذشتہ ہوئے پروگرام میں رجسٹریشن کروالیا ہو انہیں رجسٹریشن کارڈ کے ساتھ لڑکا یا لڑکی کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹا رکھنا ہوگا ۔ جن والدین نے رجسٹریشن نہیں کروایا ہو انہیں بائیو ڈاٹا اور فوٹوز کے ساتھ رجسٹریشن کروانا ہوگا ۔ رجسٹریشن کی سہولت مفت رہے گی ۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اس پروگرام میں بات چیت کرنے کے لیے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز زیادہ سے زیادہ رکھیں ۔ وقت مقررہ سے قبل والدین کشش گارڈن پہنچ جائیں تاکہ پروگرام سے مستفید ہوسکے۔ اس پروگرام کو خصوصی طور پر راست ٹیلی کاسٹ کی سہولت سیاست کے فیس بک ، اسکیاپ ، یوٹیوب ، اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ رہے گی ۔ جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے فون نمبر 9391160364 پر تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔