سیاست ٹی وی پر آج حیدرآبادی ستارے شو، ممبئی کے مشہور سیریل اداکار نتن گوسوامی سے خصوصی ملاقات

   

حیدرآباد ۔ 19 مارچ (سیاست نیوز) سیاست ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا ہفتہ واری خصوصی پروگرام ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ سرزمین دکن کے علاوہ مختلف شہروں کے نامور اداکاروں و فنکاروں کے انٹرویوز کے باعث مقبولیت کی بلندی پر پہنچ چکا ہے اور دو سال کے عرصہ میں سو سے زائد ایپی سوڈس ٹیلی کاسٹ کئے جاچکے ہیں۔ شائقین ہر اتوار کو ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا اس پروگرام کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں تاکہ سیاست ٹی وی کے علاوہ بیرون ممالک کے ناظرین یوٹیوب چیانل اور سیاست ٹی وی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ اس شو کا مشاہدہ کرسکیں۔ چنانچہ 20 مارچ اتوار کو رات 9:30 بجے ممبئی کے مشہور ٹی وی سیریل اداکار نتن گوسوامی کا انٹرویو شامل کیا گیا ہے جنہوںنے کلرس ٹی وی سونی، زی ٹی وی اور اینڈ ٹی وی کے مشہور سیریلس میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعہ شائقین کا دل جیتا اور مختلف کرداروں کے ذریعہ اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔ دوران گفتگو اپنے کیریئر اور زندگی سے جڑی انمول باتوں کو شیئر کیا اور انڈسٹری سے جڑی اہم باتیں بتائی۔
شو کے اینکر کے بی جانی، ڈائرکٹر زاہد فاروقی اور جناب عامر علی خان پروڈیوسر سی ای او ہیں۔ دوبارہ یہ پروگرام پیر 9 بجے صبح اور جمعرات دوپہر 3 بجے سیاست ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔