سیاست ٹی وی پر آج حیدرآبادی ستارے شو میں

   

ممبئی کی اداکارہ اثنا خاں کا انٹرویو ٹیلی کاسٹ
حیدرآباد ۔ 2 نومبر (سیاست نیوز) سیاست ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا ہفتہ واری پروگرام ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ نامور فلمسٹارس اور شہرت یافتہ آرٹسٹوں کے انٹرویوز کے باعث ان دنوں مقبولیت کی بلندی پر ہے اور قلیل عرصہ میں کافی مقبول ہوچکا ہے۔ شائقین ہر اتوار کو پیش ہونے والے اس شو کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں تاکہ سیاست ٹی وی کے علاوہ بیرونی ممالک کے ناظرین یوٹیوب کے ذریعہ اس پروگرام کا مشاہدہ کرسکیں۔ 3 نومبر اتوار رات9:30 بجے ٹیلی کاسٹ ہونے والے ایپی سوڈ میں ممبئی کی اداکارہ جو حیدرآبادی فلموں میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے ذریعہ شائقین کی پسندیدہ ایکٹریز بن گئی ہیں۔ اثنا خاں کا انٹرویو شامل کیا گیا ہے۔ اپنی بات چیت کے دوران مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ہالی ووڈ اور حیدرآبادی فلموں سے جڑی خاص باتیں بتائیں۔ مذکورہ شو کے اینکر کے بی جانی، ڈائرکٹر زاہد فاروقی اور جناب عامر علی خان پروڈیوسر سی ای او ہیں۔ دوبارہ پروگرام منگل 11:30 بجے دن اور جمعرات دوپہر 3 بجے سیاست ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔