زی ٹی وی سارے گاماپا فیم گلوکارہ امریتا نائک سے خصوصی بات چیت
حیدرآباد ۔ 11 اپریل (سیاست نیوز) سیاست ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا ہفتہ واری پروگرام ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ سرزمین دکن کے علاوہ مختلف علاقوں کے فنون و لطیفہ کے شعبہ حیات کے باصلاحیت اور باکمال فنکاروں کے انٹرویوز کے باعث یہ شو شہرت کی بلندی پر پہنچ چکا ہے اور قلیل مدت میں شائقین میں کافی مقبول ہوچکا ہے۔ شائقین ہر اتوار پیش ہونے والے اس شو کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں تاکہ سیاست ٹی وی کے علاوہ بیرونی ممالک کے ناظرین یوٹیوب اور سیاست ٹی وی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ اس پروگرام کا مشاہدہ کرسکیں۔ چنانچہ 12 اپریل اتوار کو رات 9:30 بجے کے ایپی سوڈ میں زی ٹی وی کے مشہور پروگرام سارے گاماپا کی نامور گلوکارہ امریتا نائیک کا انٹرویو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے پانچ سے سو زائد شو میں اپنی منفرد آواز کے ذریعہ ہر خاص و عام کو اپنا شیدائی بنایا ہے۔ ساتھ ساتھ یوٹیوب کا ایک نامورچہرہ اور پلے بیک سنگنگ کی دنیا میں بھی کافی مشہور ہے۔ اپنے انٹرویو کے دوران گائیکی میں ہونے والی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔ ایک گلوکارہ کیلئے کن چیزوں کا ہونا ضروری ہوتا ہیکہ کیسے اپنے آپ کو کامیاب کیا جاسکتا ہے اپنے تجربہ کی باتیں شہر کی شو کے اینکر کے بی جانی ڈائرکٹر زاہد فاروقی اور جناب عامر علی خان پروڈیوسر سی ای او ہیں۔ دوبارہ یہ پروگرام منگل 11:05 دن اور جمعرات 4 بجے شام سیاست ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔