ٹک ٹاک اسٹار ریحانہ پروین سے خصوصی بات چیت
حیدرآباد: سیاست ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا ہفتہ واری پروگرام ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ سرزمین حیدرآباد کے فنون و لطیفہ کے شعبہ حیات اور دیگر شہروں کے باصلاحیت باشندوں اور باکمال فنکاروں کے انٹرویوز کے باعث یہ شو بلندی پر پہنچ چکا ہے اور قلیل مدت میں کافی مقبول ہوچکا ہے۔ شائقین ہر اتوار کو پیش ہونے والے اس پروگرام کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں تاکہ سیاست ٹی وی کے علاوہ بیرونی ممالک کے ناظرین یوٹیوب اور سیاست فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ اس پروگرام کا مشاہدہ کرسکیں چنانچہ 19 جولائی اتوار کو 9:30 بجے رات ایپی سوڈ میں ٹک ٹاک اسٹار ریحانہ پروین کا انٹرویو شامل کیا گیاہے جنہوں نے مختصر سے عرصہ میں پندرہ لاکھ فالورس بنائے اور اپنے بہترین فنکارانہ صلاحیتوں سے ہر خاص و عام کی پسندیدہ بن گئی ہیں۔ ریحانہ پروین ایک سافٹ ویر انجینئر ہیں۔ ٹک ٹاک پر اپنے ویڈیو کلپس اور کنٹینٹ کے ذریعہ ٹک ٹاک دیکھنے والوں کی نگاہوں کا مرکز بنی ہوئی تھیں۔ ہندوستان میں فی الحال ٹک ٹاک کو بند کردیا گیا۔ اپنی گفتگو کے دوران ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا سے جڑی خاص باتوں کو شیئر کیا۔ شو کے اینکر کے بی جانی، ڈائرکٹر زاہد فاروقی اور جناب عامر علی خان پرڈیوسر سی ای او ہیں۔ دوبارہ یہ پروگرام منگل 11:05 بجے دن اور جمعرات 4 بجے شام سیاست ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔