حیدرآباد کی مشہور اینکر چنچل شرما سے خصوصی بات چیت
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد سیاست ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا ہفتہ واری خصوصی پروگرام ’ حیدرآبادی ستارے ‘ سرزمین دکن کے مختلف نامور فنکاروں و اداکاروں کے انٹرویوز کے باعث یہ شو بلندی پر پہنچ چکا ہے اور ایک سال کے عرصہ میں کافی مقبول ہوچکا ہے ۔ شائقین ہر اتوار ٹیلی کاسٹ کیا جانے والے اس پروگرام کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں تاکہ سیاست ٹی وی کے علاوہ بیرونی ممالک کے ناظرین یوٹیوب چیانل اور سیاست ٹی وی فیس بک اکاونٹ کے ذریعہ اس شو کا مشاہدہ کرسکیں ۔ چنانچہ 21 جولائی چہارشنبہ کو دوپہر 2 بجے اور 9-30 بجے رات کے عید الاضحی کے خصوصی ایپی سوڈ میں حیدرآباد کی مشہور اینکر چنچل شرما کا انٹرویو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے تین زبانوں انگریزی ، ہندی اور تلگو میں اینکرنگ کر کے اپنی ایک الگ پہچان بنائی اور بے پناہ صلاحیتوں سے شائقین کا دل جیتا ہے کئی ایونٹس میں رنگ بکھیرا اور ان کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچایا ۔ شو کے اینکر کے بی جانی ، ڈائرکٹر زاہد فاروقی اور جناب عامر علی خاں پروڈیوسر سی ای او ہیں ۔ دوبارہ یہ پروگرام جمعرات دوپہر 3 بجے سیاست ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوگا ۔۔