حیدرآباد ۔ 24 اگست (سیاست نیوز) سیاست ٹی وی گذشتہ سال اپنے مختلف پروگراموں جناب عامر علی خان کے ساتھ فکرونظر، خبروخیال، سیاست ایکسپریس، خبردار، کرائم نیوز پر مبنی نیشنل اور انٹرنیشنل خبروں کے ذریعہ اس چیانل نے ناظرین سیاست ٹی وی کے دلوں میں مخصوص جگہ بنائی ہے۔ 18 اگست سے ایک مخصوص پروگرام حیدرآبادی ستارے کے زیرعنوان ٹیلی کاسٹ کیا جارہا ہے جو ہفتہ واری پروگرام ہے جس میں حیدرآبادی نامور فنکاروں و اداکاروں کے فلمی سفر اور زندگی کے کچھ خاص باتیں جاننے کا موقع فراہم ہوگا۔ مذکورہ پروگرام میں آج یعنی 25 اگست اتوار کو رات 9:30 بجے حیدرآباد کے نامور اداکار و ہدایت کار عزیز ناصر کا انٹرویو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ شو کے اینکر کے بی جانی ہوں گے۔ ڈائرکٹر زاہد فاروقی اور پرویوسر سی ای او مسٹر عامر علی خاں ہیں۔ دوبارہ یہ پروگرام منگل 11:30 بجے دن اور جمعرات دوپہر 3 بجے ٹیلی کاسٹ ہوگا۔