حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے تحت طلبہ کو انفرادی حیثیت کے طور پر آپار کارڈ میں شامل کیا جارہا ہے جس کے تحت طلبہ کی تمام تعلیمی کیفیت اس میں درج ہوجائے گی اور مستقبل میں اس کا استعمال رہے گا ۔ منسٹری آف ایجوکیشن کے قواعد کی بنیاد پر طلبہ اسکولس اور تعلیمی اداروں میں اپنے اندراج کروائیں یہ ان کے لیے کافی سود مند رہے گا ۔ سیاست ٹی وی کے ہفتہ واری پروگرام سیاست کیرئیر گائیڈنس میں ماہر تعلیم ایم اے حمید نے اینکر محمد منیر کے سوالات کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے آپار کے فوائد اور قواعد کے بارے میں بتایا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام اتوار شام سات بجے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا اور سیاست یوٹیوب پر بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔۔