حیدرآباد 31 اگسٹ (سیاست نیوز) سیاست ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ ہونے والا پروگرام ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ ممتاز فلمسٹارس اور نامور آرٹسٹوں کے انٹرویوز کے باعث اِن دنوں کافی مقبول ہے۔ شائقین ہر اتوار ٹیلی کاسٹ ہونے والے اِس شو کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں تاکہ سیاست ٹی وی کے علاوہ Utube کے ذریعہ دیکھا جاسکے چنانچہ یکم ستمبر اتوار رات 9 بجکر 30 منٹ پر ٹیلی کاسٹ ہونے والے ایپی سوڈ میں حیدرآباد کے مایہ ناز مزاحیہ فنکار دولت رام کا انٹرویو شامل کیا گیا ہے جو پچھلے 61 برسوں سے اپنے چٹکلے اور مزاحیہ خاکوں کے مخصوص انداز کے باعث کافی مقبول ہیں۔ اس کے ذریعہ اپنے کامیڈی آئٹمس بھی سنائیں گے۔ پروگرام کے ہوسٹ کے بی جانی ہیں جبکہ ڈائرکٹر زاہد فاروقی اور پروڈیوسر سی ای او مسٹر عامر علی خاں ہیں۔