سیاست ٹی وی پر بابری مسجد فیصلہ کی خصوصی رپورٹ

   

حیدرآباد /8 نومبر ( سیاست نیوز ) بابری مسجد اراضی ملکیت مقدمہ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ کل صبح 10.30 منٹ کو آنے والا ہے ۔ سیاست ٹی وی پر اس فیصلہ سے متعلق خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔ صبح 10.30 بجے سے دن بھر کیلئے خصوصی کوریج پیش کیا جائے گا ۔ سیاست ٹی وی ناظرین کو ملک بھر میں ہونے والی تمام تبدیلیوں سے باخبر رکھا جائے گا ۔ سیاست ٹی وی موبائیل اپلی کیشن کو پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے بابری مسجد کیس کے فیصلہ کے بارے میں خود کو اپ ڈیٹ کرلیں ۔