حیدرآباد۔4جولائی(سیاست نیوز) مشیر حکومت برائے اقلیتی امور جناب اے کے خان( ریٹائرڈ آئی پی ایس ) کے ساتھ سیاست ٹی وی کے آمنے سامنے پروگرام میںاقلیتی امور پر مشتمل آدھے گھنٹے کی بات چیت جمعہ کو 8:30 بجے شب سیاست ٹی وی پر نشر کی جائیگی ۔ ہفتہ کی صبح 11:30بجے بھی اس کا دوبارہ ٹیلی کاسٹ کیاجائیگا ۔ پروگرام کے میزبان سید اسماعیل ذبیح اللہ کے ساتھ بات چیت میں مسٹر اے کے خان نے اقلیتوں کے تئیں حکومت کی سنجیدگی ‘ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی پسماندگی کو دور کرنے والے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے ۔ اس کے علاوہ اقلیتوں سے متعلق دیگر امور پر بھی انہوں نے بات کی ہ
