حیدرآباد۔7فبروری(سیاست نیوز) اترپردیش ضلع گورکھپور کے گورکھپور بی آر ڈی اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے سبب بچوں کی اموات کے بعد خدمات سے برطرف ماہر اطفال ڈاکٹر گورکھپور کے ساتھ خصوصی بات چیت پر مشتمل انٹرویو سیاست ٹی وی کے پروگرام آمنے سامنے میں 8 فبروری رات 10بجے اور 11:30بجے دوبارہ‘ نشر کیاجائے گا۔ انٹرویو کے دوران ڈاکٹر کفیل خان نے متعصب ذرائع ابلاغ ‘ آدتیہ ناتھ حکومت کے متعصبانہ رویہ‘ جیل میںگذرے دس ماہ کے واقعات‘ ارکان خاندان کو پولیس ہراسانی اور بھائی پر قاتلانہ حملے کے بعد پولیس کا مشکوک رویہ ‘ انصاف کیلئے جدوجہد ‘ والدہ کی آنکھوں سے بہتے آنسو پر بات چیت کی ۔ پروگرام کے میزبان محمد ریاض احمد کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر کفیل خان نے گھر والوں کو درپیش مشکلات اور اپنے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔