سیاست ٹی وی کے خصوصی پروگرام ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ کے 200 ایپی سوڈ مکمل

   

ادارۂ سیاست ،ہمیشہ سماجی فلاح و بہبود کے کام کرنے والوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ سماج میں اَن گنت چھپے فنکارانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کو بلالحاظ مذہب و ملت منظر عام پر بھی لایا ہے۔ سیاست ٹی وی چیانل کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ کی شروعات کی گئی ۔ ہر اتوار کو بلاوقفہ مشہور اداکاروں ، فنکاروں اور مختلف شعبہ حیات کی شخصیات سے ملاقات کروائی گئی ، اِن میں انہوں نے اپنی انفرادی پہچان بنائی اور ایسے فنکاروں کو بھی متعارف کروایا جو بہت کچھ کرنے کے بعد بھی گمنامی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ ان شخصیات کے خیالات کے ذریعہ شائقین کے ساتھ نسل نو کیلئے معلومات سے بھرپور موقع فراہم ہوا۔ ہفتہ واری پروگرام ’حیدرآبادی ستارے‘ ٹیلی کاسٹ کا تیسرا سال مکمل کرچکا ہے اور اپنے 200 ایپی سوڈ کی بھی تکمیل کرچکا ہے۔ قارئین واضح رہے کہ 18 اگست 2019ء سے ہر اتوار رات 9:30 بجے پابندی کے ساتھ شو یہ ٹیلی کاسٹ کیا جارہا ہے۔ پروگرام کی کامیابی میں سیاست ٹی وی کے ناظرین کا اہم رول رہا جنہوں نے سیاست ٹی وی کی ٹیم کی محنت کو شرف قبولیت بخشا اور اس پروگرام کو اپنی محبت سے نوازا۔ اس شو کو پسند کیا۔ سیاست ٹی وی کے ناظرین کی دعاؤں اور نوازشوں سے ان کے ردعمل اور ان کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے حیدرآبادی ستارے پروگرام میں آئندہ بھی فنکارانہ صلاحیتوں کے حامل افراد اور نوجوان یوٹیوبر اور اِنسٹاگرام اسٹارس کو بھی شامل کیا جائے گا ۔